Tuesday, December 9, 2025
صفحہ اولتازہ ترینایس ایم آئی یو میں گلوبل ریسرچ کانگریس مارچ میں منعقد ہوگی

ایس ایم آئی یو میں گلوبل ریسرچ کانگریس مارچ میں منعقد ہوگی

سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب صحرائی نے کہا ہے کہ ایس ایم آئی یو کی جانب سے مارچ کے مہینے میں اپنی پہلی گلوبل ریسرچ کانگریس جی آر سی 2023 منعقد کی جائے گی۔ یہ کانگریس پانچ بین الاقوامی کانفرنسوں پر مشتمل ہو گی، جس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، ماحولیاتی سائنس اور موسمیاتی تبدیلی، کاروباری انتظام اور قیادت، میڈیا اور سماجی ترقی کے ساتھ ساتھ تعلیم اور لسانیات کے موضوعات شامل ہیں۔

 

انہوں نے مزید کہا ہے کہ کانگریس کے انعقاد کا مقصد ایک ہی چھت کے نیچے متعدد شعبہ جات کا احاطہ کرنا ہے تاکہ مختلف تنظیموں اور محققین کے درمیان نیٹ ورکنگ قائم کی جاسکے اور 21ویں صدی میں جدت اور انٹرپرینیورشپ کو درپیش چیلنجز کا جائزہ لیا جاسکے۔

مزید پڑھیں:اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے لیٹ فیس کیساتھ امتحانی فارم جمع کروانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا

انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں بین الاقوامی اور ملکی محققین اور یونیورسٹیز کی تنظیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس کانگریس کے نتائج پاکستان، ایشیا اور دنیا کی بہتری میں معاون ثابت ہوں گے۔

 

ڈاکٹر مجیب صحرائی نے ایک سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی بھی تشکیل دی ہے، جو کہ کانگریس اور کانفرنس کے معاملات کا جائزہ لیگی۔

 

پروفیسر ڈاکٹر زاہد علی چنڑ ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز کو کنوینر نامزد کیا گیا ہے۔ جبکہ ڈاکٹر آفتاب احمد شیخ ڈین فیکلٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، ڈاکٹر جمشید عادل ہالیپوٹو ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن اور کامرس، ڈاکٹر عبدالحفیظ خان مشیر برائے تعلیمی امور، جناب غلام مصطفیٰ شیخ رجسٹرار، ڈاکٹر عنبرین فضل چیئرپرسن شعبہ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز، ڈاکٹر عامر اقبال عمرانی ڈائریکٹر اورک (ممبر/ سیکریٹری)، آصف حسین سموں لیکچرر، انور علی ابڑو ڈائریکٹر پبلک رلیشنز، نثار احمد میمن ایڈیشنل ڈائریکٹر فنانس، عبدالوحید جتوئی ایڈیشنل ڈائریکٹر آئی ٹی، قرۃ العین نذیر لیکچرار، عرفان علی کاندھڑو لیکچرار اور آصف غفار پروڈیوسر ایس ایم آئی یو ٹی وی بطور ممبر کمیٹی میں شامل ہوں گے۔

مزید پڑھیں:ایف اے او کے تحت 4 روزہ تربیتی پروگرام کا اختتام ہوگیا

دوسری طرف سی ای سی نے اپنی پانچوں کانفرنسز کے لیے مکمل کاغذات جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 جنوری تک بڑھا دی ہے۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین