Tuesday, February 3, 2026
صفحہ اولتازہ ترینثانوی تعلیمی بورڈ میں ہفتہ طلبہ کے پروگرام کااختتام

ثانوی تعلیمی بورڈ میں ہفتہ طلبہ کے پروگرام کااختتام

کراچی ……ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت ہفتہ طلبہ کا آخری پروگرام مقابلہ”انگریزی تقاریر“ 13مارچ بروزپیر کوبورڈ کی سماعت گاہ میں منعقد ہوا جس میں بورڈ سے الحاق گورنمنٹ اور نجی اسکولوں کے 151سے زائد طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔

مزید پڑھیں:اسلامی یونیورسٹی: پاک عرب ممالک تعلقات اور ڈیجیٹل میڈیا کے موضوع پر مکالمہ

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایجوکیشنل ریسرچ حور مظہر نے کہا کہ انگریزی زبان کو سیکھنا وقت کی ضرورت ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ثانوی سطح پربھی انگریزی زبان کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیں۔

 

اس لئے اس کا قرینے کے ساتھ سیکھنا اور اس پر دسترس حاصل کرنا ضروری ہے اور اس کے ذریعے دنیا سے رابطہ بھی ممکن ہو جاتا ہے انہوں نے طلباء و طالبات اوراساتذہ پر انگریزی مضامین کو زیادہ سے زیادہ اہمیت دینے کی بات کی۔

 

مقابلہ تقریر میں منصفین کے فرائض ظل ہما، حبیبہ نسرین اورموسیٰ تابانی نے ادا کئے جبکہ نظامت پروفیسرعمیر احمد نے کی۔ پروگرام میں اسکولوں کے اساتذہ کرام، والدین اوردیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مزید پڑھیں:محمد علی جناح یونیورسٹی میں ہسٹری آن ویل آٹو شو کا انعقاد

نتائج کے مطابق طلباء میں پہلی پوزیشن ڈی ایچ اے سی ایس ایس فیز 7 کے محادن کامران نے، دوسری پوزیشن اقرا حفاظ بوائز سیکنڈری اسکول نارتھ ناظم آباد کے محمد صارم علی نے جبکہ تیسری پوزیشن کیلئے دو طلباء کے ایم اے بوائز سیکنڈری اسکول شاہ عبدالطیف بھٹائی لیاری کے ملک سراج گل اورسینٹ لارنس اسکول گارڈن کے جیتن کمار نے حاصل کی۔

 

اسی طرح طالبات میں پہلی پوزیشن ڈی ایچ اے سی ایس ایس طوبیٰ کیمپس کورنگی روڈ کی مریم عمر، دوسری پوزیشن کیلئے تین طالبات سی اے اے ماڈل اسکول 2 جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی کشف سردار، بحریہ کالج ای اے بی 1- مجید کیمپس کی سبین حمید، ادہ ریوویلفیئر ایسوسی ایشن اسکول اینڈ کالج کی عائشہ عقیل نے جبکہ تیسری پوزیشن ٹرینٹی میتھوڈسٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول کی انقیہ مجید نے حاصل کی۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین