Wednesday, December 10, 2025
صفحہ اولتازہ ترینجامعہ سندھ ایگریکلچر کی گریکلچرل انجنیئرنگ کی بی ای(ایگری) ڈگری لیول (ٹو)...

جامعہ سندھ ایگریکلچر کی گریکلچرل انجنیئرنگ کی بی ای(ایگری) ڈگری لیول (ٹو) میں شامل

ٹنڈوجام(پریس رلیز) پاکستان انجنیئرنگ کائونسل نے سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی کی فیکلٹی آف ایگریکلچرل انجنیئرنگ کی بی ای(ایگری) ڈگری کو لیول (ٹو) میں شامل کردیا۔

 

 

ڈگری کو عالمی اھمیت حاصل ہونے کے بعد اب زرعی یونیورسٹی کے ایگریکلچرل انجنیئرز کو اپنی ڈگری کا معیار کو ثابت کرنے کیلئے بیرون ممالک میں مزید کورسز کرنا لازم نہیں ہونگے، وائیس چانسلر نے فیکلٹی ڈین کی کاوشوں کو سراہا۔

 

تفصیلات کے مطابق پاکستان انجنیئرنگ کائونسل نے اپنی 108 ویں ای اے بی کے اجلاس کے دوران سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کی فیکلٹی آف ایگریکلچرل انجنیئرنگ کی بی ای (ایگری) ڈگری کو او بی ای سسسٹم کے تحت لیول (ٹو) میں شامل کرتے ہوئے۔

مزید پڑھیں:سندھ: حکومت کا اساتذہ ٹرینرز کیلئے پروفیشنل ماسٹرز ڈگری پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

اس کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، واشنگٹن اکارڈ کے مطابق ڈگری کو عالمی اھمیت ملنے کے بعد اب زرعی یونیورسٹی کے پروفیشنل انجینئر کو بیرون ممالک میں نوکری کیلئے اپنی ڈگری کی اہمیت کو ثابت کرنے کیلئے وہاں کےکورسز کرنا اب لازم نہیں ہونگے۔

 

اس ضمن میں پاکستان انجنیئرنگ کائونسل کی ایکریڈیشن ٹیم کی جانب سے فیکلٹی کی اسیسمنٹ بھی کی گئی تھی، جسے تسلی بخش قرار دیتے ہوئے تدریسی سال 2018 کی بنچ کو لیول (ٹو) میں شامل کردیا گیا ہے۔

 

دوسری جانب پاکستان انجینئرنگ کونسل (پی ای سی) نے سندہ زرعی یونیورسٹی کے ایگریکلچرل انجینئرز سمیت تمام فیلڈز کے انجنیئرس کے لیے سی پی ڈی پوائنٹس حاصل کرنے کے لیے مختلف ٹریننگ، سیمینارز اور ورکشاپس کے انعقاد کے لیے بطور پی ای بی فیکلٹی آف ایگریکچرل انجنیئرنگ کے لائسنس کی تجدید کی ہے۔

مزید پڑھیں:زائد فیس وصولی کیخلاف شاہین پبلک سکول کے دو کیمپس کی رجسٹریشن معطل ‛ AQ خان سکول کو شوکاز جاری

اس ضمن میں فیکلٹی کے ڈین ڈاکٹر الطاف سیال کا کہنا ہے کے ماضی میں ایک پروفیشنل انجنیئرس کیلئے اس قسم کی ٹریننگ دوسرے اداروں میں کروائے جاتے تھی، لیکن اس سرٹیفکیشن کے بعد ہم نے کافی ٹریننگس کروائی ہیں اور اب اس سال ہم 0.5 سے 1.5 سی پی ڈی پوائنٹس پر مشتمل 08 ٹریننگ/سیمینار پیش کریں گے۔

 

وائیس چانسلر ڈاکٹر فتح مری نے فیکلٹی ڈین ڈاکٹر الطاف سیال کی کوششوں کو سراھتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ زرعی یونیورسٹی اپنے تعلیمی معیار اور طلباء کیلئے جدید تدریسی سہولیات مہیا کرنے کیلئے طے شدہ احداف پر کامیابی سے کام کر رہی ہے۔

 

اس حوالے سے یونیورسٹی کی انجنئرنگ فیکلٹی کی بی ای ڈگری اب بڑی اہمیت کی حامل ہے، جس کے بعد ہمارے زرعی انجنیئرس کو ملکی سرکاری، نجی اور بیرون ممالک میں نوکریوں میں مزید آسانی ہوگی۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین