Wednesday, December 10, 2025
صفحہ اولتازہ ترینجامعہ کراچی : سلیکشن بورڈ کے عدم انعقاد کیخلاف احتجاج دوسرے روز...

جامعہ کراچی : سلیکشن بورڈ کے عدم انعقاد کیخلاف احتجاج دوسرے روز بھی جاری

کراچی : انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کی جانب سے 2019 کے اشتہار کے تحت سلیکشن بورڈز کے عدم انعقاد کے خلاف کلاسز کے بائیکاٹ اور احتجاج کا دوسرے روز بھی جاری رہا ۔

انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کی کال پر 07 فروری 2023 کو 2019 کے اشتہار کے تحت سلیکشن بورڈز کے انعقاد میں تاخیر کے خلاف کلاسز کا بائیکاٹ کیا گیا اور ایڈمن بلاک کے سامنے احتجاج کیا گیا۔

مقررین نے جامعہ کراچی کی انتظامیہ کے سلیکشن بورڈز کے انعقاد میں تاخیر کو اساتذہ دشمن پالیسی گردانتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی۔ مقررین نے سکریٹری یونیورسٹی اور بورڈز کے جامعہ کے ایکٹ کے برخلاف سلیکشن بورڈز کے معاملے پر شدید تنقید کی۔

مظاہرین کا ایک ہی مطالبہ تھا کہ 2019 کا اشتہار جس کا اجراء 13 فروری 2019 میں ہوا تھا اس کے تحت سلیکشن بورڈز کے انعقاد کا شیڈول جاری کیا جائے ۔

مذید پڑھیں : وفاقی اردو یونیورسٹی کا سکریپ چھٹی کے روز بغیر ٹینڈر سستے داموں فروخت

واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کو انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے اجلاس عام میں 2019 کے اشتہار کے سلیکشن بورڈز کے انعقاد کے شیڈول کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

مطالبے کے حق میں 03 فروری سے 13 فروری تک 11 بجے کے بعد کلاسز کا بائیکاٹ اور ایڈمن بلاک کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا ۔ مطالبے کی عدم منظوری کی صورت میں 13فروری کو اجلاس عام منعقد کیا جائے گا اور 13 فروری سے کلاسز کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا ۔

مقررین میں پروفیسر صالحہ رحمان صدر انجمن اساتذہ، پروفیسر حارث شعیب رکن سنڈیکیٹ، ڈاکٹر ذیشان اختر قائم مقام سیکریٹری کٹس، ڈاکٹر محسن علی رکن سنڈیکیٹ، ڈاکٹر ذیشان اقبال رکن کٹس کونسل، ڈاکٹر محمد سہیل، ڈاکٹر محمد آصف، ڈاکٹر غزل خواجہ، ڈاکٹر نوید اقبال، ڈاکٹر ریاض احمد, ڈاکٹر صدف فاطمہ، ڈاکٹر عاطف اسلم، نصیر اختر شامل تھے ۔

متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین