Monday, December 8, 2025
صفحہ اولتازہ ترینجہلم : گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ ڈگری کالج میں ANF کے زیر اہتمام...

جہلم : گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ ڈگری کالج میں ANF کے زیر اہتمام منشیات کیخلاف آگاہی لیکچر

کراچی : جہلم، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ ڈگری کالج میں اے این ایف کے زیر اہتمام منشیات کے خلاف آگاہی لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل اے این ایف میجر جنرل محمد انیق الرحمان ملک ہلال امتیاز ملٹری نے منشیات کے استعمال کے خلاف آگاہی لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ معاشرے کو منشیات کے ناسور سے محفوظ رکھنا مشترکہ قومی ذمہ داری ہے ۔

منشیات سے مکمل طور پر پاک معاشرہ نوجوان نسل کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے ۔ تعلیم منشیات کے خلاف سب سے موثر ہتھیار ہے ۔

مذید پڑھیں : گومل یونیورسٹی سب کیمپس ٹانک میں قومی اور بین الاقوامی ثقافتی تقریب کا انعقاد

لیکچر کے شرکاء میں چار ہزار سے زائد طلباء و طالبات شامل تھے، جن میں سے ساڑھے تین سو طلباء و طالبات پوسٹ گریجویٹ ڈگری کالج جہلم کے آڈیٹوریم، جبکہ علاقے کے دیگر تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ۔

اس موقع پر یونیورسٹی کےاساتذہ ، سٹاف اور معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین