Monday, December 8, 2025
صفحہ اولتازہ ترینسندھ زرعی یونیورسٹی جمخانہ اور پیس کلب کے درمیان دوستانہ باسکٹ بال...

سندھ زرعی یونیورسٹی جمخانہ اور پیس کلب کے درمیان دوستانہ باسکٹ بال میچ

ٹنڈوجام : سندھ زرعی یونیورسٹی جمخانہ کلب اور پیس کلب کے درمیان دوستانہ باسکٹ بال میچ کھیلا گیا، جس کا اہتمام پیس سوسائٹی آف اسٹوڈنٹ ٹیچر اینجمنٹ پروگرام (اسٹیپ) اور شعور فاؤنڈیشن کے پیس ایڈووکیسی اینڈ کمیونٹی انگیجمنٹ تھرو ٹرانسفارمیشن پروجیکٹ کے تعاون سے کیا تھا ۔

باسکٹ بال کا یہ ایونٹ پیس کلب اور کامیاب جوان مرکز کے فوکل پرسن ڈاکٹر جام مرتضیٰ سہتو کی نگرانی میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر سخت مقابلے کے بعد جمخانہ کلب نے 50 پوائنٹس حاصل کئے، جبکہ پیس کلب نے 42 پوائنٹس حاصل کرسکا، اور جمخانہ کلب کو فاتح قرار دیکر نے ٹرافی سے نوازا گیا ۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کامیاب جوان مرکز کے فوکل پرسن ڈاکٹر جام غلام مرتضیٰ سھتو نے کہا کہ گزشتہ چند دہائیوں میں ہمارے ملک میں عدم برداشت اور انتہا پسندی میں اضافہ ہوا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنی غلطیوں کا احساس کریں اور ان کو سدھاریں، جبکہ کہیل ذھنی و جسمانی صحت کیلئے بھتر ہوتے ہیں ۔

مزید پڑھیں : انٹر اسکول اسپورٹس ٹورنامنٹ فٹبال کا فائنل بلوچ گورنمنٹ اسکول لیاری نے جیت لیا

ڈاکٹر سہیتو نے کہا کہ یہ میچ تعلیم اور آگاہی کے لیے شعور فاؤنڈیشن کے ٹرانسفارمیشن فار ٹولرنس (پی اے سی ٹی) پروجیکٹ کے تحت پیس ایڈوکیسی اینڈ کمیونٹی انگیجمنٹ کے تحت سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں منعقد ہونے والا پہلا ایونٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ امن، رواداری اور برداشت کو فروغ دینے کے لیے پیس کلب، سٹیپ اور یوتھ ڈیولپمنٹ سینٹر کے تحت یونیورسٹی میں مختلف قسم کی تقریبات کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

آخر میں فاتح اور رنر ٹیم کے کپتانوں کو ٹرافیاں پیش کی گئیں، جبکہ اس موقع پر ڈئریکٹر اسپورٹس انوار حسین خانزادہ، محمد عمر دستی اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین