پیر, اکتوبر 21, 2024
صفحہ اولتازہ ترینانٹر اسکول اسپورٹس ٹورنامنٹ فٹبال کا فائنل بلوچ گورنمنٹ اسکول لیاری نے...

انٹر اسکول اسپورٹس ٹورنامنٹ فٹبال کا فائنل بلوچ گورنمنٹ اسکول لیاری نے جیت لیا

کراچی : ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت انٹر اسکول اسپورٹس ٹورنامنٹ 2022-23 فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل بدھ 14 دسمبر کو جہانگیر میموریل فٹبال گراؤنڈ نارتھ ناظم آباد میں کھیلا گیا۔

ڈائریکٹر ایجوکیشنل ریسرچ اور اسپورٹس حور مظہر کے مطابق فائنل میچ میں بلوچ گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول لیاری نے ہمدرد ولیج سیکنڈری اسکول کو 2-0 سے شکست دے کر با آسانی ٹورنامنٹ جیت لیا۔

مذید پڑھیں : وفاقی جامعہ اردو : قائم مقام انتظامیہ پچھلی تاریخوں میں غیر قانونی تقرریاں کرنے لگی

فائنل میچ میں بلوچ گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول کی طرف سے مزمل بلوچ اور شہزاد بلوچ نے 1-1 گول اسکور کیا۔

واضح رہے کہ اس ٹورنامنٹ میں شہر قائد سے 43 گورنمنٹ اور پرائیویٹ اسکولوں کی ٹیموں نے حصہ لیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین