Wednesday, December 10, 2025
صفحہ اولتازہ ترینسیل کردہ اسکول کے طلبہ کو قریبی اسکولوں میں داخل کرانے کی...

سیل کردہ اسکول کے طلبہ کو قریبی اسکولوں میں داخل کرانے کی پالیسی تیار

کراچی : کراچی کے گلشن حدید میں سیل کردہ اسکول کے طلبہ و طالبات کی تعلیم کو جاری رکھنے کے لیے آس پاس کے اسکولز میں داخلہ دلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

وزیر تعلیم رعنا حسین کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈائریکٹر رجسٹریشن پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز رفیعہ جاوید نے قریب کے اسکولوں کو داخلے کی ہدایات کر دی ہیں ۔

گلشن حدید کے سیل کردہ اسکول میں زیر تعلیم طالبات کو قریب اسکولز میں داخلے دلانے کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے ۔  پانچ رکنی کمیٹی کے ارکان کل صبح نو بجے ابدالین اسکول گلشن حدید فیز 2 میں میں موجود ہونگے ۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر رفیعہ ملاح کے مطابق داخلہ کے حوالے سے والدین کو بھی رابطہ کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں ۔ طلبہ و طالبات کی تعلیم ضایع کیئے بغیر قریبی اسکولز میں داخلہ کروانے کے لیے کمیٹی کردار ادا کرے گی ۔

والدین نئے اسکول میں بھی وہ ہی ماہانہ فیس ادا کریں گے جو سیل کردہ اسکول آئی جی ایم ایجوکیشن سسٹم میں ادا کرتے تھے ۔

متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین