کراچی : سیکریٹری محکمہ اسکول ایجوکیشن غلام اکبر لغاری نے عدالتی مقدمات میں دلچسپی نہ لینے پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر ( ڈی ای او ) میرپورخاص عطاء اللہ ٹالپر کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے ۔
یہ منظوری سیکریٹری محکمہ اسکول ایجوکیشن غلام اکبر لغاری کی صدارت مین ہفتے کے روز صوبہ بھر کے تمام ڈائریکٹرز اور ڈی ای اوز کے اجلاس میں دی گئی ۔
اجلاس میں سیکریٹری محکمہ اسکول ایجوکیشن نے کہا کہ ڈائریکٹرز اور ڈی ای اوز عدالتی مقدمات میں دلچسپی لیں اور بروقت عدالتوں میں اپنا مؤقف پیش کریں سرکاری وکلاء سے رابطے میں رہیں اور مقدمات کے جوابات میں سرکاری وکلاء کی رہنمائی لیں ۔
مذید پڑھیں : وفاقی اردو یونیورسٹی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاج کرنے والے ملازمین کو دھمکی
ڈائریکٹرز اور ڈی ای اوز کی عدم دلچسپی کے باعث عدالتی فیصلے محکمہ تعلیم کے خلاف آجاتے ہیں جو افسوس کی بات ہے ۔ تمام ڈائریکٹرز اور ڈی ای اوز ہر ہفتے عدالتی مقدمات کی پیشگی تفصیلات سیکریٹری محکمہ اسکول ایجوکیشن کے دفتر میں ارسال کریں تاکہ محکمہ تعلیم ان مقدمات کی گائڈ لائن دے سکیں ۔
ہماری ترجیع عدالتوں کے مقدمات میں اپنے جوابات جمع کرانا ہے اگر عدالتوں میں ہمارے جوابات بروقت نہ پہنچ سکے تو عدالتیں یکطرفہ طور پر ہمارے خلاف فیصلے دیں گی جو افسوس کی بات ہے ۔اب ہمیں عدالتی مقدمات کو کسی بھی طور پر نظر انداز نہیں کرنے جو افسران عدالتی مقدمات میں سست روی کا مظاہرہ کریں گے ۔
ان کے خلاف سخت محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی ۔ اجلاس میں شرکت نہ کرنے اور عدالتی مقدمات میں دلچسپی نہ لینے پر سیکریٹری محکمہ اسکول ایجوکیشن غلام اکبر لغاری نے ڈی ای او میرپور خاص عطاء اللہ ٹالپر کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کی منظوری دیتے ہوئے انہیں ایک ہفتے میں جواب دینے کی ہدایت کی ہے ۔ شوکاز نوٹس کا جواب نہ دینے پر سخت کارروائی کا انتباہ کیا گیا ہے ۔

