جمعہ, ستمبر 13, 2024
صفحہ اولNewsوفاقی اردو یونیورسٹی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاج کرنے والے ملازمین...

وفاقی اردو یونیورسٹی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاج کرنے والے ملازمین کو دھمکی

کراچی : وفاقی اردو یونیورسٹی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاج کرنے والے اساتذہ و ملازمین کو دھمکی آمیز اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے ۔

کراچی : وفاقی جامعہ اردو کی قائم مقام انتظامیہ نے اپنی سست روی ‛ اقرباء پروری اور نااہلی کو چھپانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنا شروع کر دیئے ہیں ‛ سابق خلاف ضابطہ مستقل وائس چانسلر کی تعینات کردہ قائم مقام رجسٹرار زرینہ علی نے گزشتہ روز آفس آرڈر جاری کر کے اپنے حق کا استعمال کرنے والے اساتذہ کو دھمکی دی ہے ۔

ایجوکیشن نیوز کو حاصل اعلامیہ نمبر 5031/2022 میں قائم مقام رجسٹرار ڈاکٹر زرینہ علی نے لکھا ہے کہ ” روساۓ کلیہ جات کے اجلاس منعقدہ 27 اکتوبر 2022ء میں کئے گئے فیصلے کے تحت ، وفاقی اردو یونیورسٹی گلشن اقبال
اور عبدالحق کیمپسز میں سمسٹر امتحانات کا انعقاد 19 دسمبر 2022ء سے کیا جا رہا ہے۔ قبل از میں جس کا اعلامیہ جاری کیا جا چکا ہے۔

مذید پڑھیں : پولینڈ کے پروفیسرز کا وفاقی جامعہ اردو کے شعبہ کیمیاء کا دورہ

حسب ہدایت قائم مقام شیخ الجامعہ، جمیع صدور/ انچارج شعبہ جات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ 19 دسمبر 2022ء سے شروع ہونے والے ان سمسٹر امتحانات کا انعقاد بہر صورت یقینی بنائیں ۔ اس ضمن میں کسی ملازم ( تدریبی و غیر تدریسی ) کی جانب سے عدم تعاون کی صورت میں اس کی فوری اطلاع زیر دستخطی کو دیں ۔

ایسے ملازمین کے خلاف مجموعه قوانین وضوابط بمطابق آرڈینینس CXIX اور E&D قوانین کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جاۓ گی ۔ اس لیٹر کی کاپی دفتر شیخ الجامعہ ‛ رئیس کلیہ جات ‛ انچارج شعبہ جات ‛ ناظم امتحانات کو بھی بھیجی گئی ہے ۔

واضح رہے کہ وفاقی جامعہ اردو میں شدید مالی بحران پایا جا رہا ہے ۔اساتذہ کو دینے کیلئے تنخواہیں نہیں ہیں جب کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن اپنے حصے کی گرانٹ جاری کر چکا ہے ۔ یونیورسٹی کی جانب سے ملبہ گزشتہ انتظامیہ پر ڈالا جا رہا ہے ۔

جب کہ قائم مقام وائس چانسلر اور ڈائریکٹر فنانس کے علاوہ ساری انتظامیہ بشمول انتہائی متحرک ڈپٹی چیئرسینیث گزشتہ اور پیوستہ انتظامیہ کا ہی اہم حصہ رہے ہیں ۔ جن کے باوجود مالی مسائل بحران بڑھتے جا رہے ہیں ۔ جس کیخلاف احتجاج کرنے والے اساتذہ و ملازمین کو دھمکی دی گئی ہے ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین