کراچی(پریس ریلیز)۔ پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کا ایک ہنگامی اجلاس مرکزی سیکریٹری جنرل محمد عالم شیر اعوان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
جس میں کراچی ڈویژن کے صدر اور تمام ضلعی صدور اور جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی اور بورڈ آف سکینڈری ایجوکیشن کراچی کے 8 مئی 2023سے منعقد ہونے والے امتحانات اور ان میں در پیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چیئرمین بورڈ آف سکینڈری ایجوکیشن کراچی سید شرف علی شاہ اور ناظم امتحانات حبیب اللہ سہاگ کی بروقت کی گئی امتحانی کاوشیں بروقت آن لائن ایڈمٹ کارڈ، ڈیٹ شیٹ کے اجراء کو سراہا گیا۔
مزید پڑھیں:غیر رجسٹرڈ اسکول ایسوسی ایشن کی من مانی مراکز کے قیام کیلئے دباؤ ڈالنے کی بھونڈی کوشش
دوسری جانب ایسوسی ایشن کے مرکزی ڈویژنل کیبنٹ ضلعی صدور اور جنرل سیکرٹریز نے ایک نام نہاد بلیک میلر شہرت یافتہ شخص کی جانب سے بورڈ انتظامیہ کو بلیک میل کرنا اور لیگل نوٹس اورپٹیشن کی دھمکی لگا کر اپنے غیر قانونی کام کروانے پر شدید غم اور غصے کا اظہار کیا۔
گزشتہ کئی سالوں سے بلیک میلر نے بورڈ انتظامیہ کو پریشر میں لا کر اپنے غیر قانونی امتحانی سینٹر بنواتا ہے جو رقبے کے لحاظ سے بالکل چھوٹے ہوتے ہیں جن کا وہ سینٹر بنوانے کا بھاری معاوضہ وصول کرتا ہے اور چیئرمین اور ناظم امتحانات بورڈ کو غیر قانونی نام نہاد لیگل نوٹس اور اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر کے بڑی عمارتوں پر مشتمل امتحانی مراکز کی منسوخی اور چھوٹے رقبے پر گلیوں میں چھوٹے چھوٹے اسکولز کو امتحانی مراکز بنوانا ہے جو کہ وہ بورڈ انتظامیہ سے جو وہ بنوا چکا ہے۔
جن کی لسٹ بہت جلد ایسوسی ایشن جاری کرے گی چیئرمین پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن انور علی بھٹی سیکریٹری جنرل عالم شیر اعوان اور تمام عہدیداران نے چیئرمین بورڈ آف سکینڈری ایجوکیشن کراچی و ناظم امتحانات سے مطالبہ کیا ہےکہ 8 مئی 2023 سے منعقدہ امتحان کے لیے مقرر کردہ امتحانی مراکز کا فل فور دورہ کیا جائے اور بڑی عمارتوں پر مشتمل امتحانی مراکز کو برقرار رکھا جائے۔
مزید پڑھیں:جامعہ کراچی اور دو اطالوی جامعات کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط
چھوٹی عمارتوں پر مشتمل امتحانی مراکز کو فل فور منسوخ کیا جائے تاکہ ایک اچھے ماحول میں طلباء وطالبات امتحان دے سکیں۔
ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر بورڈ انتظامیہ کسی بلیک میلر کی ایماء پر غلط فیصلے کرے گی تو ایسوسی ایشن پر سطح پر بھرپور احتجاج اور مزاحمت کا حق رکھتی ہےاور مکمل شفاف اور کاپی کلچر سے پاک امتحانات کے انعقاد پر ایسوسی ایشن بھرپور ساتھ دے گی۔

