Wednesday, December 10, 2025
صفحہ اولتازہ ترینغیر رجسٹرڈ اسکول ایسوسی ایشن کی من مانی مراکز کے قیام کیلئے...

غیر رجسٹرڈ اسکول ایسوسی ایشن کی من مانی مراکز کے قیام کیلئے دباؤ ڈالنے کی بھونڈی کوشش

آج ایک نام نہاد غیر رجسٹرڈ سکول ایسوسی ایشن کے کرپٹ ترین نمائندے کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک پریس ریلیز جاری کی گئی، جس کا بنیادی مقصد میٹرک بورڈ کو پریشرائزڈ کرنا تھا۔

 

بورڈ کو پریشرائز کرکے اپنے من پسند اور غیر رجسٹرڈ اسکولوں کو امتحانی مراکز بنانا تھا.

 

پریس ریلیز میں انتہائی مضحکہ خیز الزام لگایا گیا ہے کہ بورڈ پر جعلی پٹیشن کرواکر بورڈ سے مرضی کے کام کروائے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں:جامعہ کراچی اور دو اطالوی جامعات کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہےکہ بورڈ کی اپنی لیگل ٹیم ہے انتہائی پڑھا لکھا عملہ ہے وہ جعلی پٹیشن سے ڈر جاتے ہیں بورڈ پر جعلی پٹیشن کا الزام بورڈ کے انتہائی لائق فطین عملے کو نا اہل ثابت کرنا مقصود ہے جو کہ ایسا ہرگز نہیں۔

 

دوسری بات پریس ریلیز جاری کرنے کرنے والا شخص جو کہ اپنے آپ کو تنظیم کا جنرل سیکرٹری کہتا ہے اس پر کرپشن کے بے انتہاء الزمات اور ماضی داغ دار ہے۔

مزید پڑھیں:میٹرک بورڈ، امتحانی مراکز کا سامان جاری کرنے کا شیڈول جاری

سندھ میں ایک تعلیمی این جی او EFS کے کروڑوں فنڈ کھانے کا الزام اسی شخص پر ہے اور کرپشن ہی کیوجہ سے وہ تعلیمی اہن جی او EFS بند ہوگئ.لانڈھی کی ہر دیواراس کے اسکول کی وال چاکنگ کے جرائم کی گواہی دے رہی ہے۔

 

ایک سال میں میٹرک وانٹر اور گارنٹی کیساتھ اے، اے ون گریڈ کی پبلیسٹی ہوئی ہے جوکہ غیر قانونی ہے ہم حکام بالا سے درخواست کرتے ہیں کہ اس قسم کے غیر قانونی کام کرنے اور تعلیم کا بیڑہ غرق کرنے کے جرم میں اس پر تادیبی کاروائی کی جائے۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین