Thursday, March 5, 2026
صفحہ اولتازہ ترینلاہور: نمایاں کاروباری شخصیات نے 3 ہزار سے زائد بچوں کے ض...

لاہور: نمایاں کاروباری شخصیات نے 3 ہزار سے زائد بچوں کے ض سال کے تعلیمی اخراجات کا ذمہ لے لیا

لاہور کے معروف تاجروں اور صنعت کاروں نے پانچ کروڑ روپے سے زائد عطیات کا اعلان کرکے پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے 3,100 سے زائد بچوں کے ایک سال کے تعلیمی اخراجات کا ذمہ لے لیا۔

 

لاہور کی کاروباری برادری کی طرف سے یہ اعلان غیر منافع بخش ادارے گرین کریسنٹ ٹرسٹ (جی سی ٹی) اور اپٹما کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر گوہر اعجاز کے اشتراک سے منعقدہ ایک تقریب میں کیا گیا۔ تقریب میں جی سی ٹی کے فلاحی اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے غریب گھرانوں کے بچوں کے لیے عطیات جمع کیئے گئے۔ اس موقع پر ملک کے معروف صنعتکار ایس ایم منیر مرحوم کی پسماندہ طبقات کے لئے عمر بھر کی سماجی خدمات کو سراہا گیا۔

مزید پڑھیں:جامعہ کراچی: ڈاکٹر پنجوانی سینٹر میں لیکچر اور ورکشاپ کا انعقاد

جی سی ٹی ملک کے مختلف شہروں میں تقریبات منعقد کرکے اپنے اسکولوں میں زیر تعلیم دس ہزار بچوں کے ایک سال کے تعلیمی اخراجات کی رقم جو کہ سولہ کروڑ روپے بنتی ہے عطیات کی صورت میں جمع کررہا ہے۔ اپنے تمام اسکولوں میں زیر تعلیم کل تیس ہزار سے زائد بچوں کے ایک سال کے تعلیمی اخراجات اکیاون کروڑ روپے سے زائد بنتے ہیں۔

 

تقریب سے بطور مہمان اعزازی خطاب کرتے ہوئے پنجاب کے وزیرِ صنعت ایس ایم تنویر کا کہنا تھا کہ انہیں نہایت خوشی ہے کہ ان کے مرحوم والد کی سماجی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے تقریب کا اہتمام لاہور میں کیا گیا ہے۔

 

انہوں نے سامعین کو یقین دلایا کہ ایس ایم منیر مرحوم کے خاندان میں موجود ان کے ورثاء بھی آئندہ ملک میں جاری فلاحی سرگرمیوں کو بھرپور تعاون فراہم کرینگے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ محروم طبقات کے بچوں کو تعلیم کی فراہمی کا مشن ان کے مرحوم والد کی طرح ان کے بھی دل سے بہت قریب ہے۔

مزید پڑھیں:وائس آف سینٹرز کے وفد کی وائس چانسلر صاحب سے ملاقات

ڈاکٹر گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ نمایاں کاروباری افراد رفاعی اور سماجی خدمات میں بڑھ چڑھ حصہ لے کر مادرِ وطن کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ایسی خدمات کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے۔

 

انہوں نے یقین دلایا کہ لاہور کی کاروباری شخصیات غریب گھرانوں کے بچوں کو تعلیم کی فراہمی کے لئے کی جانے والی کوششوں کو یوں ہی تعاون فراہم کرتے رہینگے۔

 

جی سی ٹی کے سربراہ زاہد سعید کا کہنا تھا کہ آج ان کا رفاعی ادارہ ایس ایم منیر مرحوم جیسے مخیر حضرات کے تعاون کی بدولت غیر منافع بخش بنیادوں پر 160 اسکول چلا رہا ہے جہاں غریب گھرانوں کے تیس ہزار سے زائد بچے زیرِ تعلیم ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات کے یوں ہی تعاون کے ذریعے وہ ارادہ رکھتے ہیں کہ سال2025 تک جی سی ٹی کے رفاعی اسکولوں کی تعداد کو 250 تک لے جائیں جہاں کل ایک لاکھ بچے زیرِ تعلیم ہوں۔ انہوں نے دس ہزار غریب گھرانوں کے بچوں کی تعلیم کے لئے بڑھ چڑھ کر عطیات کی فراہمی پر لاہور کے کاروباری افراد کا دلی شکریہ ادا کیا۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین