کراچی : کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 3 تین لاکھ سے زائد طلبہ کے ڈیجیٹل آئی ڈی کارڈ جاری کر دیئے ہیں ۔
سندھ ھائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں سندھ گورنمنٹ نے طلبہ کی حاضری یقینی بنانے کے لئے کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تین لاکھ سے زائد طلبہ کے آئی ڈی کارڈ جاری کر دیئے ہیں ۔
ڈیجیٹل کارڈز آن لائن حاضری سسٹم کے اکائونٹ پر جا کر حاصل کیا جا سکتا ہے ۔
مذید پڑھیں : ڈائریکٹر سکینڈری اینڈ ایلیمنٹری کے دفتر میں ایک کرور 94 لاکھ کے غبن کا انکشاف
محکمہ کالج ایجوکیشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر راشد احمد کھوسو نے اس کارڈ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس پر موجود QR کوڈ اسے خاص بناتا ہے ۔
اس ڈیجیٹل کارڈ کی کسی قسم کی کوئی فیس نہیں ہے ۔ طلبہ Seccap.dgcs.gos.pk سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں ۔

