ڈیرہ اسماعیل خان( )موجودہ موسمی تبدیلی کی سب سے بڑی وجہ درختوں کی کمی ہے اس لئے ہمیں چاہیے کہ ہم زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں۔
ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے گومل یونیورسٹی کے یونیورسٹی وینسم کالج میں شجرکاری مہم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا۔
اس موقع پر ڈویژنل فارسٹ آفیسر ڈیرہ (ڈی ایف او )امین الاسلام،کمیٹی ڈویویلپمنٹ آفیسر فارسٹ ڈویژن ڈیرہ، روحیلہ فقیر،رجسٹرار گومل یونیورسٹی ڈاکٹر جبار خان، پرنسپل یونیورسٹی وینسم کالج ڈاکٹر فتح خان سلیمان خیل، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن محمد عثمان خان، پرووسٹ ڈاکٹر سمیع خان،ڈپٹی پرووسٹ ڈاکٹر یحییٰ خان’ سمیت انتظامی افسران’یونیورسٹی وینسم کالج کے اساتذہ اور طلبا ء کی بڑی تعداد موجود تھی۔
مزید پڑھیں:آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی تقریبات کیلئے ملک بھر میں تقریری مقابلوں کا انعقاد ہو گا
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کا کہنا تھا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور کار خیر میں سب کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہے ۔اسلئے گومل یونیورسٹی کے تمام کیمپسز (مین کیمپس، قائداعظم کیمپس، ٹانک کیمپس ) میں شجرکاری مہم شروع کر دی گئی ہے ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایف او امین الاسلام کا کہنا تھا کہ فضا کو آلودگی سے بچانے میں درختوں لگانا وقت کی ضرورت ہے جس کیلئے نہ صرف ہم نے کام کرنا ہے بلکہ نئی نسل کو اس کی افادیت و اہمیت بارے آگاہ کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ اور پرنسپل وینسم کالج ڈاکٹر فتح خان سمیت تمام یونیورسٹی انتظامیہ کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے میری مادر علمی میں بلایا ڈی ایف او نے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی اور یونیورسٹی انتظامیہ کے شجرکاری مہم کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کو بھی سراہا۔
مزید پڑھیں:گومل یونیورسٹی: لاء کالج میں 2 روزہ تربیتی ورکشاپ، موٹ کورٹ(فرضی عدالت) لگائی گئی
تقریب سے رجسٹرار ڈاکٹر جبار خان اور پرنسپل وینسم کالج فتح خان نے بھی خطاب کیا۔ شجرکاری مہم میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب ا للہ’ڈویژنل فارسٹ آفیسر امین الاسلام’کمیٹی ڈویویلپمنٹ آفیسر فارسٹ ڈویژن ڈیرہ’ روحیلہ فقیر’رجسٹرار گومل یونیورسٹی ڈاکٹر جبار خان، پرنسپل یونیورسٹی وینسم کالج ڈاکٹر فتح محمد سلیمان خیل نے وینسم کالج کے سبزاہ زار میں پودے بھی لگائے۔

