لاہور (نمائندہ خصوصی) پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیرمین کے ایک ہیند آؤٹ کے مطابق میٹرک کے امتحانات یکم اپریل 2023 سے شروع ہو ں گے۔
پہلے سے جاری شیڈول میں تبدیلی کرتے ہوئے بغیر لیٹ فیس داخلے بھجوانے کی تاریخ 20 دسمبر 2022 سے 21 جنوری 2023 کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:قومی مسابقہ حفظ قرآن 30 جنوری کو فیصل مسجد میں مفتی تقی عثمانی کی صدارت میں ہو گا
ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ بھجوانے کی تاریخ 25 جنوری سے 6 فروری 2023 کر دی گئی ہے جبکہ ٹرپل فیس کے ساتھ داخلہ بھجوانے کی تاریخ 7 فروری سے 14 فروری 2023 کر دی گئی ہے۔
ہینڈ آؤٹ بشری بی بی سیکریٹری پنجاب بورڈز آف چیرمین کمیٹی نے 17 جنوری 2023 کو تمام بورڈوں کے چیرمینز کو ارسال کیا ہے اس کی نقل ذیل میں پوسٹ کی جا رہی ہے۔


