Monday, December 8, 2025
صفحہ اولتازہ ترینقومی مسابقہ حفظ قرآن 30 جنوری کو فیصل مسجد میں مفتی تقی...

قومی مسابقہ حفظ قرآن 30 جنوری کو فیصل مسجد میں مفتی تقی عثمانی کی صدارت میں ہو گا

اسلام آباد : وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت پہلی بار مسابقات حفظ قرآن کا اہتمام کیا گیا،جو تین مراحل کے بعد اب حتمی اور فیصلہ کن قومی مسابقہ فیصل مسجد اسلام آباد میں تیس تاریخ کو منعقد ہو گا۔

میڈیا کوآرڈینیٹر وفاق المدارس مولانا طلحہ رحمانی نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ پہلی بار اس نوعیت کا مسابقہ ہو رہا ہے، گزشتہ دو ماہ سے دو ہزار سے زائد مدارس کے تقریبا ساڑھے تین ہزار طلباء کے مابین تین مراحل یہ مسابقات ہوئے، جس میں پہلے ڈویژنل، پھر صوبائی سطح کے دو مراحل کے بعد پندرہ خوش نصیب طلباء منتخب ہوئے ہیں۔صوبہ پنجاب،سندھ ،کے پی کے،بلوچستان سے تین تین طلباء سلیکٹ ہوئے ہیں،جبکہ آزاد کشمیر و صوبہ گلگت بلتستان سے بھی تین طلباء ان پندرہ میں شامل ہیں۔

قومی مسابقہ میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے طالبعلم کو ڈیڑھ لاکھ، دوم کو ایک لاکھ پچیس ہزار، سوم کو ایک لاکھ روپے نقد انعام کے ساتھ وفاق المدارس کی جانب سے نشان اعزاز بھی دیا جائے گا۔

نیز ان طلباء کے استاد کو بھی اسی رقم کے برابر نقد انعام دیا جائے گا۔جبکہ جن مدارس کے طلباء قومی مسابقہ میں منتخب ہوئے ہیں ان کو بھی ادارہ کی جانب سے اعزازی نشان دیا جائے گا،اور ہر شریک طالبعلم کو دس دس ہزار انعام بھی دیا جائے گا۔

مذید پڑھیں : وفاق المدارس العربیہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے زیر اہتمام اجلاس کا انعقاد

میڈیا کوآرڈینیٹر وفاق المدارس کے مطابق مرکزی مسابقہ کمیٹی وفاق المدارس کے زیر انتظام ہونے والے اس تاریخ ساز قومی مسابقہ کی صدارت وفاق المدارس کے مرکزی صدر مولانا مفتی محمد تقی عثمانی کریں گے جبکہ مہمانان خصوصی میں سرپرست وفاق المدارس مولانا فضل الرحمن، ناظم اعلی مولانا محمد حنیف جالندھری، سینئر نائب صدر مولانا انوارالحق ،نائب صدور مولانا سعید یوسف خان، مولانا عبیداللہ خالد، مولانا سید سلیمان بنوری اور سینئر وفاقی وزراء بھی شامل ہیں۔

جبکہ مرکزی اراکین عاملہ وصوبائی نظماء مولانا قاضی عبدالرشید، مولانا امداداللہ یوسف زئی ،مولانا حسین احمد ،مولانا صلاح الدین ایوبی سمیت مرکزی مسابقہ کمیٹی کے کنوینئر مولانا قاری احمد میاں تھانوی ،ڈپٹی کنوینئر مولانا عبدالوحید، مرکزی ناظم دفتر مولانا عبدالمجید و دیگر ذمہ داران بھی شریک ہونگے۔

مولانا طلحہ رحمانی نے مزید بتایا کہ اس تاریخ ساز قومی مسابقہ کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے جامعہ دارالھدی اسلام آباد میں وفاق المدارس کی مرکزی مسابقہ کمیٹی کے کنوینئر مولانا قاری احمد میاں تھانوی کی صدارت میں اجلاس ہوا،جس میں رکن مرکزی مجلس عاملہ مولانا ظہور احمد علوی، مولانا قاری اخلاق احمد مدنی، مولانا طلحہ رحمانی، مولانا عثمان آفاق، مفتی عبدالسلام، مولانا عبدالغفار، مفتی عبدالرحمن ، مولانا قاری محمد آصف، مولانا شکیم عباسی،مولانا عبدالروف محمدی سمیت دیگر شریک ہوئے ۔

مذید پڑھیں : خیبر پختون خوا میں 13 ہزار اساتذہ کو ترقیاں دے دی گئیں

اس موقع پر راولپنڈی واسلام آباد کے مدارس و جامعات کے مہتممین سمیت سرکاری و سماجی شخصیات کو دعوت ناموں کی ترسیل سمیت دیگر انتظامات پر فیصلے کئے گئے، جس میں طے کیا گیا کہ مسابقہ کا آغاز ان شاءاللہ صبح نو بجے اور اختتام بعد نماز عصر ساڑھے چار بجے ہو گا۔

اجلاس کے بعد مرکزی کنوینئر مولانا قاری احمد میاں تھانوی کی سربراہی میں اراکین و منتظمین مسابقہ کمیٹی نے فیصل مسجد کا دورہ کیا، جہاں انتظامیہ سے مشاورتی نشست ہوئی اور مسابقہ کے حوالہ سے ترتیبات کو حتمی کیا گیا۔

دریں اثناء تعلیم القرآن راولپنڈی میں اسلام آباد و راولپندی کے مہتممین ومنتظمین مدارس کا اہم بھی اجلاس ہوا،جس میں مدارس دینیہ میں بعض سرکاری اہکاروں کی بے جا مداخلت کی سختی کے ساتھ مذمت کی گئی اور جلد اس بارے میں لائحہ عمل طے کرنے کا اعلان بھی کیا گیا اور فیصل مسجد اسلام آباد میں ہونے والے قومی مسابقہ میں بھی بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کا بھی طے کیا گیا ۔

وفاق المدارس کی مرکزی مجلس عاملہ کے رکن مولانا اشرف علی کی صدارت میں ہونے والے اس اہم اجلاس میں مولانا ظہور احمد علوی، مولانا قاری احمد میاں تھانوی ، مولانا نذیر احمد فاروقی، مولانا قاری فضل ربی، مولانا ڈاکٹر عتیق الرحمن ، مولانا محمودالحسن مسعودی، مفتی عبدالسلام، مولانا عبدالغفار، مفتی عبدالرحمن، مولانا قاری اخلاق احمد مدنی ،مولانا طلحہ رحمانی، مولانا شبیر احمد کشمیری، مفتی سراج احمد، مولانا عتیق الرحمن، مولانا زبیر زرین، مولانا احسان اللہ، مولانا عثمان آفاق، مولانا عبدالرحمن ہاشمی، مولانا قاری محمد آصف ،مولانا تنویر احمد ،مولانا عبدالرؤف محمدی سمیت تین سو زائد علماء شریک ہوئے ۔

اس موقع پر شرکاء نے وفاق المدارس العربیہ کے قائدین کو مسابقات حفظ قرآن کے کامیاب ترین انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس کو سنگ میل بھی قرار دیا نیز علماء و طلباء اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھر پور شرکت کی دعوت دینے کا بھی طے ہوا۔

متعلقہ خبریں

1 تعليق

  1. ماشاءاللہ اللہ کامیاب کرے مگر وفاق کو سوچنا چاہیے کہ اس مہنگائی کے دور میں مدارس والے مدرسین کو 15ہزار18ہزارتنخواہ دیتا ہے وفاق سے کبھی یہ بات سوچی کی مدارس کے مہتممین سے یہ گزارش کی جائے کہ انکی تنخواہ 25سے سٹاٹ ہو یقینا وفاق نے ایسا کبھی نہیں سوچا اسی لیے مستقبل قریب میں مدرسین کا قحط پڑنے والا ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین