Monday, December 8, 2025
صفحہ اولتازہ تریننجی یونیورسٹی کے طالبعلم کو صحابی رسول کی گستاخی پر پولیس نے...

نجی یونیورسٹی کے طالبعلم کو صحابی رسول کی گستاخی پر پولیس نے حراست میں لے لیا

کراچی : نجی یونیورسٹی کے طالب علم نے خلیفہ دوم حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی شان میں گستاخی کا ارتکاب کیا ہے جس کی وجہ سے ساتھی طلبا نے گستاخی کرنے والے طلبا کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے ، جس کے بعد اہلسنت و الجاعت کے کارکنان نے تھانہ میں پہنچ کر مقدمہ درج کرانے کی تیاری کر لی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نجی یونیورسٹی میں ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ہے ، جس میں ایک طالب علم نے وٹس ایپ پر اسٹیٹس اور انسٹا گرام پر ایک پوسٹ لگائی جس میں خلیفہ دوم حضرت فاروق اعظم رضی اللہ تعالی عنہ کی شان میں گستاخی کی گئی تھی ۔ جس کے بعد اس کے دیگر کلاس فیلوز نے اس پوسٹ کو دیکھا تو شدید اشتعال میں آ گئے ۔

مذید پڑھیں :وفاقی جامعہ اردو : قائم مقام انتظامیہ پچھلی تاریخوں میں غیر قانونی تقرریاں کرنے لگی

جس کے بعد تھانہ بلوچ کالونی کی پولیس کو طلب کر کے طالب علم کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔ جہاں پر اہلسنت والجماعت محمود آباد ٹاؤن اور کورنگی ٹاؤن کے زمہ داران و کارکنان کی بڑی تعداد جمع ہو گئی ہے ۔ اس حوالے سے ضلع ایسٹ کے صدر مولانا شکیل الرحمٰن فاروقی اور ٹاؤن محمود آباد حافظ عبد القیوم بروہی کورنگی ٹاؤن کے صدر عبد القادر بھی تھانہ بلوچ کالونی پہنچ گئے ہیں ۔

اس حوالے سے مولانا شکیل الرحمٰن فاروقی نے نمائندے کو بتایا کہ ایف آئی آر درج کرانے کیلئے انتظامیہ بات چیت جاری ہے جس میں ایس ایچ او تھانہ بلوچ کالونی محمد مٹھل اعلی افسران سے بات کر رہے ہیں اور اس وقت نجی یونیورسٹی کا طالب علم سید ذکی حسین نقوی پولیس کی تحویل میں ہے ۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین