Wednesday, February 4, 2026
صفحہ اولتازہ تریننیشنل اکیڈیمی آف ہائیر ایجوکیشن نے آئی پی ایف پی فیلوز کے...

نیشنل اکیڈیمی آف ہائیر ایجوکیشن نے آئی پی ایف پی فیلوز کے پہلے بیچ کی تربیت کا آغاز کر دیا

 

اسلام آباد: ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی نیشنل اکیڈیمی آف ہائیر ایجوکیشن نے انٹیرم پلیسمنٹ آف فریش پی ایچ ڈیز مرحلہ دوئم کے چوتھے بیچ میں شامل اسکالرز کے لیے نیشنل فیکلٹی ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت تربیتی پروگرام کا آغاز کردیا ہے۔ پروگرام کے تحت 28اسکالرز پر مشتمل پہلے بیچ کی تربیت کی جائے گی جو کہ 24مئی تک جاری رہے گی۔

 

چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد تربیتی پروگرام کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں نیشنل اکیڈیمی آٖہائیر ایجوکیشن کی مینجنگ ڈائریکٹر نور آمنہ ملک اور ڈائریکٹر جنرل فیصل بٹ بھی شریک تھے۔

 

اپنے خطاب میں چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد نے فیکلٹی ڈیویلپمنٹ پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے سے نیشنل اکیڈیمی آف ہائیر ایجوکیشن کی تعریف کی اور پروگرام کی افادیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ تربیت یافتہ اساتذہ قوم کی نسلوں کو بہتر طریقے سے تعلیم فراہم کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:میٹرک کے امتحانات میں 59 امیدوار نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے

اساتذہ جتنے بہتر تربیت یافتہ ہوں گے، اتنے ہی اچھے گریجوایٹس ملک کو ملیں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ تعلیم یافتہ اور تربیت یافتہ افرادی قوت ہی عالمی ماکیٹ کے تقاضوں اور معیارات کے مطابق ملکی استعداد کو بڑھا سکتی ہے۔

 

نیشنل اکیڈیمی آف ہائیر ایجوکیشن کی مینجنگ ڈائریکٹر نور آمنہ ملک نے پروگرام کے شرکاء کو مبارکباد دی اور انہیں اس موقع سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہونے کی نصیحت کی۔

 

انہوں نے نیشنل اکیڈیمی آف ہائیر ایجوکیشن کی طرف سے اعلٰی تعلیمی اداروں کی فیکلٹی اور انتظامی اسٹاف کے لیے شروع کیے جانے والے دیگر کئی اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔

 

نیشنل فیکلٹی ڈیویلپمنٹ پروگرام کو تین جہات یعنی مؤثر تدریس، کورس کی تشکیل، اسباق کی منصوبہ سازی، تحقیق اور پیشہ ورانہ مشق کو مدنظر رکھتے ہوئے علم و ہنر منتقل کرنے اور فیکلٹی کے کامیاب مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی: انٹر بورڈ نے بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات برائے 2023ء کا شیڈول جاری کردیا

آئی پی ایف پی فیلوز کی اعلٰی تعلیمی اداروں میں ایک سال کے لی تعیناتی کے لیے نیشنل فیکلٹی ڈیویلپمنٹ پروگرام کی تکمیل لازمی ہے۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین