کراچی …… ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت سالانہ امتحانات جاری ہیں۔
پیر کے روز صبح کی شفٹ میں نہم جماعت طبعیات نظری (پرچہ اول) اور دوپہر میں دہم جماعت ریاضی (پرچہ دوم) ہوا آج ناظم امتحانات حبیب اللہ سہاگ نے لانڈھی اور گلشن حدید سے شکایت موصول ہونے پر یہاں پر مختلف امتحانی مراکز کے دورے کئے۔
وہاں کے سینٹر سپرنٹنڈنٹ سے مل کر شکایت دور کرنے اورانہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔
مزید پڑھیں:سید سردار علی شا اور طالب علم امیر حمزہ کی ملاقات، سفیر براۓ تعلیم بننے کی پیشکش
اسی طرح مختلف ویجلینس ٹیم اور بورڈ افسران نے کئی امتحانی مراکز کئے دورے کئے۔
آج بورڈ کے شکایتی سیل میں بورڈ کے افسران اور ویجلینس ٹیم نے 49 کیسز رپورٹ کئے اس کے مطابق اے کے اسلامک اسکولنگ سسٹم لانڈھی سے ویجیلنس ٹیم نے3امیدوار، شمائلہ پبلک اسکول لانڈھی سے 4 امیدوار، پری ایجوکیٹرز گرامر اسکول شاہ لطیف ٹاؤن سے 7امیدوار، اقرا اسلامک ایجوکیشنل اکیڈمی شاہ لطیف ٹاؤن سے 7، فیلکن ہاؤس گرامر اسکول سے بورڈ کی ٹیم نے 2امیدوار، نیو ویژن گرامر سیکنڈری اسکول لیاری سے ویجلینس ٹیم نے 5، گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول لیاری سے بورڈ کی ٹیم نے اصل امیدوار کی جگہ ایک فرد کو نقل کرتے ہوئے پکڑا، نیو ویژن گرامر سیکنڈری اسکول لیاری سے بورڈ کی ٹیم نے 11امیدوار، احمد سیکنڈری اسکول مشرف کالونی ماڑی پور سے ویجیلینس ٹیم نے 2امیدوار، نونہال سیکنڈری اسکول سائٹ ٹاؤن سے ویجلینس ٹیم نے7امیدوارنقل کرتے ہوئے پکڑے۔
مزید پڑھیں:کراچی: انٹر بورڈ نے بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات برائے 2023ء کا شیڈول جاری کردیا
بعد ازاں ہفتے کے روز دہم جماعت سائنس گروپ کیلئے ریاضی(پرچہ دوم) جبکہ دوپہر کی شفٹ میں نہم جماعت جنرل گروپ کیلئے انگریزی(پرچہ اول)ہوا۔ بورڈ کے شکایتی سیل میں رجسٹرڈ ہونے والی رپورٹ کے مطابق امتحانی مراکز سے نقل میں ملوث 10 امیدوار پکڑے گئے۔
تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز سیکنڈری نمبر 1لیاری سے ویجیلنس ٹیم نے 1طالبہ،بی ایف کبرول گورنمنٹ اسکول موسیٰ لین لیاری ویجیلنس ٹیم نے 1امیدوار،گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول جیل روڈ سے ویجیلنس ٹیم نے 5امیدوار اورنونہال سیکنڈری اسکول سائٹ ٹاؤن سے 3امیدوار نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے۔