Monday, December 8, 2025
صفحہ اولتازہ ترینوفاقی اردو یونیورسٹی: شعبہ بین الاقوامی کے تحت روس یوکرین تنازع کے...

وفاقی اردو یونیورسٹی: شعبہ بین الاقوامی کے تحت روس یوکرین تنازع کے حوالے سے ویبینار کا انعقاد

وفاقی اردو یونیورسٹی عبدالحق کیمپس شعبہ بین الاقوامی تعلقات کی جانب سے 24 فروری بروز جمعہ صبح 10 بجے “ہارٹ لینڈ نظریہ اور روس یوکرین تنازعہ کے حقائق” کے عنوان سے ایک ویبینار کا انعقاد کیا گیا۔

 

ویبینار کے موڈریٹر اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ بین الاقوامی تعلقات ڈاکٹر فیصل جاوید تھے۔ جس میں مہمان مقرر ادارہ برائے بین الاقوامی تعلقات کمبوڈیا (Institute of International Relations of Combodia) کے سینیئر اسپیشل ایڈوائزر ڈاکٹر ڈگبی جیمس ورین (Dr. Digby James Wren) تھے۔

 

ڈاکٹر ڈگبی نے طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ امریکہ افغانستان میں شکست کھا کر ہارٹ لینڈ سے بے دخل ہوچکا تو اب امریکہ یوکرین کو استعمال کرتے ہوئے بذریعہ یوکرین ہارٹ لینڈ میں داخل ہونا چاہتا ہے۔

مزید پڑھیں:گومل یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن الحاج دلنواز خان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد

روس کو امریکہ اور نیٹو ممالک کے ان اقدامات سے شدید خدشات ہے جس کے باعث روس بھرپور مزاحمت کر رہا ہے۔

 

ڈاکٹر ڈگبی نے کہا کہ 2014 تک یوکرین کی معیشت بحال تھی اور ترقی کر رہی تھی لیکن صدر یانوکووچ کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے یوکرین کی معیشت کو شدید بحران کا سامنا ہے،

 

انہوں نے یوکرین اور روس کے تنازعہ کا زمہ دار نیٹو ممالک کو قرار دیا۔

مزید پڑھیں:ایس ایم سی کا 50 سالہ سفر! گولڈن جوبلی تقریبات کا پیر سے آغاز 

ڈاکٹر ڈگبی کا مزید کہنا تھا کہ چین واحد ملک ہے جو روس اور امریکہ کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرکے تنازعہ سلجھا سکتا ہے۔

 

ڈاکٹر ڈگبی کا کہنا تھا کہ اصل معنوں میں سیز فائر ہونے کے بعد ہی مذاکرات کے ذریعے تنازعہ کا حل ممکن ہے۔ ویبینار کے اختتام پر موڈریٹر پروفیسر ڈاکٹر فیصل جاوید نے ڈاکٹر ڈگبی کا شکریہ ادا کیا۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین