ہفت روزہ تقریبات کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن کرینگے، سابق پرنسپلز و پروفیسرز اور دنیا بھر سے آئے نامور المنائی کو تعریفی اسناد سے نوازا جائیگا
پینل ڈسکشن، اسٹوڈنٹ ڈے، شاعری و تقریری مقابلے، ورکشاپس، میٹ اینڈ گریٹ اور کیریئر گائیڈنس کا اہتمام و مختلف منصوبوں کا افتتاح کیا جائے گا
جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے سندھ میڈیکل کالج(ایس ایم سی) کے 50 سال مکمل ہونے پر ہفت روزہ ’’گولڈن جوبلی ‘‘ تقریبات کا آغاز 27 فروری بروز پیر سے ہوگیا جو 4 مارچ بروز ہفتے تک جاری رہیں گی۔
مزید پڑھیں:ایس ایم سی کا 50 سالہ سفر! گولڈن جوبلی تقریبات کا پیر سے آغاز
گولڈن جوبلی تقریبات میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے ایس ایم سی المنائی شرکت کررہے ہیں اور ایس ایم سی کی تاریخ و اہمیت، دوران تعلیم یادگار لمحات اور فارغ التحصیل ہونے کے بعد دنیا بھر میں موجود ملازمت کے مواقعوں کے حوالے سیر حاصل گفتگو کی۔
گولڈن جوبلی تقریبات کا افتتاح جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن نے 27 فروری کو کیا جس کے بعد سابق پرنسپلز، سابق پروفیسرز اور نامور المنائی کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔
تاہم 28 فروری کو ڈاکٹر شاہد اقبال دانش کی نظامت میں کمیونٹی کیلئے ایس ایم سی کے کردار پر پینل ڈسکشن منعقد کیا جائیگا۔
مزید پڑھیں:وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی سرکاری جامعات کو ایک مرتبہ رجسٹریشن فیس وصول کرنے کی ہدایت کی جاری
یکم مارچ کو اسٹوڈنٹ ڈے منایاجائیگا جس میں اعلیٰ کامیابی حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو سرٹیفکیٹس دیئے جائیں گے، شاعری و تقریری مقابلے ہوں گے اور طبی زندگی پر ٹیبلوز پیش کیے جائیں گے۔
2 مارچ کو جامعہ میں ورکشاپس کا انعقاد کیا جائیگا جس میں نامور ڈاکٹرز شرکت کریں گے۔ 3 مارچ کو ’’میٹ اینڈ گریٹ‘‘ کا اہتمام کیا گیا ہے جس سے افتتاحی خطاب وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن کرینگے جس کے بعد جے ایس ایم یو المنائی ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکا کی نمائندگی کرنیوالے ایس ایم سی المنس ڈاکٹر جاوید سلیمان خطاب کرینگے، بعد ازاں جے ایس ایم یو کے معلوماتی دورے ہونگے۔
مزید پڑھیں:جامعہ کراچی میں آج سے 3 روزہ کتب میلہ کا آغاز
4 مارچ کو جے ایس ایم یو میں سی ایم ای اور کیریئر سے متعلق رہنمائی پر مبنی سیشنز کا اہتمام کیا جائیگا جس سے پروفیسر اقبال آفریدی، ڈاکٹر سرفراز، گولڈن جوبلی تقریبات کی چیئرپرسن ڈاکٹر راحت ناز، ڈاکٹر نغمانہ شفیع، ڈاکٹر یونس ایم اسماعیل، ڈاکٹر یاسمین ضیاء، ڈاکٹر متین اللہ والا، ڈاکٹر شازیہ مقصود، ڈاکٹر اسامہ،ڈاکٹر حریم اپنے خیالات کا اظہار کرینگے۔
بعد ازاں جے پی ایم سی کے نجم الدین آڈیٹوریئم میں جے پی ایم سی اینڈواسکوپی سوئٹ، جے پی ایم سی کے امراض نفسیات کے وارڈ کی توسیع اور جے ایس ایم یو میں مالیکولر جنیٹک لیب کے منصوبوں کے افتتاح کیے جائینگے۔