Sunday, December 7, 2025
صفحہ اولتازہ ترینوفاقی جامعہ اردو کے وائس چانسلر کیخلاف خبر پر وضاحت

وفاقی جامعہ اردو کے وائس چانسلر کیخلاف خبر پر وضاحت

کراچی : وفاقی اردو یونیورسٹی آف آرٹس، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ترجمان نے منگل کے روز ایک نجی چینل پر نشر ہونے والی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی مروجہ پالیسی کے تحت طلباء اپنی ہی تھیسز سے جو کہ کسی Repository میں جمع کیا گیا ہو، تحقیقی پرچے شائع کرنے پر کوئی ممانعت نہیں ہے۔

نیز یہ کہ ایسی صورت میں Similarity Index تحقیقی پرچے کی تھیسز کے ساتھ Similarity منہا کرنے کے بعد مقرر کیا جاتا ہے ۔

مذکورہ خبر حقیقت کے منافی ہے کیونکہ اس میں بیان کیا گیا طریقہ کار مروجہ پالیسی کے برخلاف ہے ۔

مذید پڑھیں : جامعہ کراچی : بی اے سال اول سالانہ امتحانات برائے 2021ء کے نتائج کا اعلان

ترجمان نے کہا کہ کوئی بھی خبر نشر کرنے سے پہلے متعلقہ محکموں کے متعلقہ قواعد و ضوابط کی اچھی طرح تصدیق کر لی جائے۔

واضح رہے کہ جیو نیوز پر قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر ضیا الدین سے متعلق خبر نشر کی گئی تھی کہ ڈاکٹر ضیا الدین اپنے ہی مقالوں سے سرقہ کر کے ریسرچ آرٹیکل شائع کرتے رہے ہیں ۔

متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین