Monday, December 8, 2025
صفحہ اولتازہ ترینڈاو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا بارہواں جلسہ تقسیمِ اسناد آج ہو...

ڈاو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا بارہواں جلسہ تقسیمِ اسناد آج ہو گا

کراچی : ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے بارہویں جلسہ تقسیمِ اسناد کا انعقاد بروز جمعرات، 15 دسمبر کو ” اوجھا کرکٹ اسٹیڈیم ” میں ہو گا، جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں ۔

ڈاؤ یونیورسٹی کے تمام ملحقہ اداروں اور ذیلی شعبوں کے 2 ہزار سے زائد طالبہ و طالبات کو ڈگریاں تقسیم کی جائیں گی۔ کانووکیشن کمیٹی کی چیئرپرسن پروفیسر صبا سہیل نے فل ڈریس ریہرسل سے قبل تمام ذیلی کمیٹیوں کے سربراہاں سے رپورٹ طلب کی اور اس پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مذید پڑھیں : انٹر اسکول اسپورٹس ٹورنامنٹ فٹبال کا فائنل بلوچ گورنمنٹ اسکول لیاری نے جیت لیا

بعد ازاں فل ڈریس ریہرسل کی گئی اور تمام گریجویٹس کے فیکلٹی کے ساتھ گروپ فوٹو لئے گئے۔

یاد رہے کہ ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے بارہویں جلسہ تقسیمِ اسناد کے مہمان خصوصی گورنر سندھ کامران ٹیسوری جبکہ مہمانِ اعزازی صوبائی وزیرِصحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو ہونگی جبکہ دیگر اہم شخصیات کی آمد متوقع ہے ۔

متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین