Wednesday, December 10, 2025
صفحہ اولتازہ ترینگورنمنٹ کالج نہاولنگر کے سابق پرنسپل ڈاکٹر محمد علی ندیم انتقال کر...

گورنمنٹ کالج نہاولنگر کے سابق پرنسپل ڈاکٹر محمد علی ندیم انتقال کر گئے 

بہاولنگر (نمائندہ خصوصی) گورنمنٹ کالج بہاولنگر کے سابق پرنسپل گورنمنٹ کالج فار بوائز گلبرگ لاہور اور گورنمنٹ ایف سی کالج لاہور اور گورنمنٹ کالج ٹاؤن شپ لاہور کے سابق اسلامیات کے استاد پروفیسر ڈاکٹر محمد علی ندیم آج قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔

 

ان کی عمر تقریباً 58 برس تھی وہ 15 نومبر 1964 کو ضلع بہاولنگر کے قصبہ چشتیاں میں پیدا ہوئے 2 نومبر 1994 کو بطور لیکچرر سرکاری ملازمت اختیار کی 10 دسمبر 2010 کو ترقی پا کر اسسٹنٹ پروفیسر بنے پھر ڈائریکٹ سلیکشن کے ذریعے 2016  ایسوسی ایٹ پروفیسر منتخب ہوکر  2016 کو بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر جوائن کیا۔

مزید پڑھیں:قومی مسابقہ حفظ قرآن 30 جنوری کو فیصل مسجد میں مفتی تقی عثمانی کی صدارت میں ہو گا

انہوں نےسروس کا زیادہ حصہ لاہور کے کالجوں میں نوکری کی گزشتہ برس منتخب ہو کر آبائی ضلع بہاولنگر کے بڑے کالج گورنمنٹ گریجویٹ کالج بہاولنگر میں پرنسپل تعینات ہوئے مگر زیادہ عرصہ نہ رہے اور واپس ٹرانسفر ہوکر لاہور چلے گئے۔

 

زمانہ طالبعلمی سے ہی پہلے جمعیت اور پھر سروس میں ا کر تنظیم اساتذہ سے وابستہ رہے۔

 

اتحاد اساتذہ ان کے لیے دعاگو ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور ان کی مغفرت فرمائے۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین