Monday, December 8, 2025
صفحہ اولتازہ ترینگومل یونیورسٹی میں سرما کی تعطیلات کا اعلان

گومل یونیورسٹی میں سرما کی تعطیلات کا اعلان

ڈیرہ اسماعیل خان : ڈیرہ اسماعیل خان گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے حکم پر ڈپٹی رجسٹرار نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ شدید سردی کی حالیہ لہر کو مدنظر رکھتے ہوئے یونیورسٹی بشمول تمام کیمپس، تمام طلباء کے ہاسٹلز کے ساتھ ساتھ WENSAM کالجز تدریسی عملے اور طلباء کے لیے بند رکھنے کا اعلان کیا جاتا ہے ۔

موسم سرما کی تعطیلات 22 دسمبر سے شروع ہوں گی اور 30 دسمبر تک جاری رہیں گی ۔ تاہم سیکورٹی سیکشن کا عملہ رابطہ میں رہے گا اور وہ تمام متعلقہ افسران ، اہلکاروں کے ساتھ اور روزانہ کی رپورٹ نائب کو پیش کرے گا ۔

مذید پڑھیں : لیاری نرسنگ کالج کی سابق پرنسپل شبانہ بلوچ کی احتجاج کے نام پر ڈرامہ بازی پکڑی گئی ؟

گومل یونیورسٹی کی سیکیورٹی کے حوالے سے رجسٹرار کے ذریعے چانسلر کو بھی مسلسل معلومات دی جائیں گی ۔

مزید یہ کہ نئے طلباء کے داخلے کا عمل شیڈول کے مطابق جاری ہے اور ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشن اپنا کام انجام معمول کی بنیاد پر جاری رکھے ہوئے ہے ۔

یونیورسٹی نے اعلان کیا ہے کہ امتحانات پہلے سے جاری شیڈول کے مطابق لیئے جائیں گے ملتوی شدہ امتحانات دوبارہ شیڈول کے مطابق ہونگے ۔

متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین