Tuesday, February 3, 2026
صفحہ اولتازہ ترینگومل یونیورسٹی کے طلبہ کی PSC کے امتحان میں امتیازی نمبروں سے...

گومل یونیورسٹی کے طلبہ کی PSC کے امتحان میں امتیازی نمبروں سے کامیابی

ڈیرہ اسماعیل خان( ) گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے کہا ہے کہ گومل یونیورسٹی کی عظمت رفتہ کو برقرار رکھتے ہوئے اس میں اضافہ ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ ہمیں اپنے باصلاحیت طلبہ پر فخر ہے

 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شعبہ انگلش زبان وادب کے طلبہ کی پبلک سروس کمشن کے نتائج میں امتیازی پوزیشن حاصل کرنے پر شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر احمد نعیم سے گفتگو کے دوران کیا۔

 

شعبہ کے سربراہ نے انہیں بتایا کہ حالیہ دنوں پبلک سروس کمشن کے زیر اہتمام ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں چوبیس خواتین اساتذہ میرٹ کی بنیاد پر تعینات ہوئیں جن میں سے سات گومل یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔

مزید پڑھیں:مدارس کے کوائف جمع کرنا معاہدوں سے انحراف ہے : وفاق المدارس

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے ڈاکٹر احمد نعیم اور شعبہ کے تمام اساتذہ کو اسکا کریڈٹ دیتے ہوئے تعینات فی میل لیکچرر اور انکے والدین کو مبارک باد پیش کی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ گومل یونیورسٹی کے اساتذہ کی ترقیوں کا عمل جلد شروع کیا جائے گا تاکہ ہمارے اساتذہ کو انکا حق ملے اور وہ مذید محنت سے اپنی خدمات کا تسلسل جاری رکھ سکیں۔

 

انہوں نے کہا کہ ہمارے طلبہ باصلاحیت ہیں ہماری زمہ داری ہے کہ انکی راہنمائی کریں اور انہیں ملک وقوم کا مفید شہری بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین