Wednesday, December 10, 2025
صفحہ اولتازہ ترین15ویں بین الاقوامی محفل حسن قرأت و تحفظ ختم نبوت کانفرنس دکھنی...

15ویں بین الاقوامی محفل حسن قرأت و تحفظ ختم نبوت کانفرنس دکھنی جامع مسجد کی تیاریاں مکمل

پریس ریلیز

15ویں بین الاقوامی محفل حسن قرأت و تحفظ ختم نبوت کانفرنس دکھنی جامع مسجد کی تیاریاں مکمل ہوگئیں، محفلان شاء اللہ 4 فروری بعد نماز مغرب ہوگی۔ پروگرام خادم العلماء والصلحاء الحاج مستقیم احمد نوراللہ مرقدہ کی بیاد ہوگا۔

 

مشاورتی اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے مولاناعامر رحیمی نے کہا قرآن کریم کلام اللہ متین ہےقرآن کریم مردہ دلوں کا سرور ہے قرآن کریم سعادت مندی کا زریعہ ہےقرآن کریم معجزہ خاتم النبیین ہےقرآن کریم رب کریم کا کلام ہے قرآن کریم ہدایت للمتقین ہے قرآن کریم شعار المسلمین ہے قرآن کریم نور ہدایت ہے قرآن کریم رحمت العالمین کی امت کا اعجاز ہے۔

 

قرآن کریم محفوظ من رب العالمین ہے قرآن کریم کا قاری حبیب رب العالمین ہےقرآن کریم وحی متلو من رب العالمین ہے قرآن کریم کی سماعت سنت ملائکة ہےقرآن کریم کی تلاوت مقصد بعثت رسول رب العالمین میں سے ہےقرآن کرم نور من رب العالمین ہےقرآن کریم سے عداوت غضب رب العالمین ہےقرآن کریم سے دوری گمراہی ہے قرآن کریم کی سماعت امر رب العالمین ہے قرآن کریم کی تکریم شعار المومنین ہے قرآن کریم ضیاء للمؤمنین ہےقرآن کریم ہدی للعالمین ہے۔

 

قرآن کریم کی بےاکرامی دعوت عذاب رب العالمین ہےآئے کفار کے اغراض کو ناکام بنانے کیلئے اور قرآن کریم سے تعلق کے اظہار کیلئے اسطرح کی محافل وقت کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:اقراء یونیورسٹی کے زیر اہتمام جامعات کے سرکردہ فیکلٹی ممبران کیلئے ورچوئل امیجین ایتھیکل (AI) ویبینار کا انعقاد

مفتی محمد بن مستقیم نے کار ھزاری دیتے ہوئے کہا کہ نقابت کے فرائض مولانا رضوان قاسمی صاحب مولانا احسن راجہ احسنی صاحب کرینگے پروگرام میں عرب و عجم کے معروف قراء کرام میں سے جامعہ الازہر مصر کے استاذ ڈاکٹر اسامہ الہواری اور شیخ محمد علی ادرنکی جیسے مایہ ناز ماہرین فن قرأت سمیت مملکت اسلامیہ پاکستان کے استاذ القراء قاری اکبر مالکی و قاری حبیب الرحمن مالکی جامعہ دارالعلوم کراچی کے استاذ التجوید قاری حبیب الرحمن و قاری محمد جواد جیسے جید قراء کرام اپنی حسن صوت سے مردہ دلوں کو تلاوت قرآن کریم سے جلا بخشنے کے ساتھ ساتھ ملکی و بین الاقوامی ایوارڈ یافتہ مداحان رسول صلی اللہ علیہ وسلم مولانا حافظ ابوبکر المدنی قاری حامد محمود صاحب مولانا حافظ حبیب اللہ ارمانی مولانا حافظ عبدالقادر مولانا حافظ محمد اشفاق صاحب جناب محمد احتشام صاحب حافظ محمد بلال صاحب جیسے معروف نعت خواں اپنے منفرد انداز و کلام سے سامعین کے دلوں کی محبت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی چاشنی کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ اکابر زعماء ملت میں سے معروف اسکالر مححق عالم دین مفتی زبیر حق نواز صاحب خطیب پاکستان مولانا قاضی احسان احمد مرکزی مبلغ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مولانا قاری عبدالوحید صاحب مدیر ادارہ المعارف مفتی نعمان نعیم مدیر جامعہ بنوری العالمیہ شیخ الحدیث مولانا نورالحق امیر ضلع جنوبی جمعیت علماء اسلام کراچی خخطیب ابن خطیب مولانا تنویر الحق تھانوی صاحب مدیر جامعہ احتشامیہ وکیل ناموس صحابہ مولانا تاج محمد حنفی صاحب رہنماء اہلسنت والجماعت پاکستان معروف عالم دین مولانا فضل سبحان صاحب صاحبزادہ شہید ناموس صحابہ مفتی محمد انس عادل خان صاحب جامعی فاروقیہ فیز 2صاحبزادہ مفتی جمال عتیق صاحب صاحبزادہ مولانا طیب عثمانی صاحب سمیت ملک بھر کے مقتدر اکابرین زینت محفل ہونگے ہیں۔

پروگرام کے مہمان خصوصی بقیة السلف قدوة الخلف امام الصرف و النحو شیخ الحدیث مفتی محمد حسن صاحب امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع لاہور ہونگی۔

 

اس محفل کی سر پرستی شیخ العرب والعجم عارف باللہ شاہ حکیم محمد مظہر صاحب و پیر طریقت مولانا محمد اعجاز مصطفی صاحب اور صدارت شیخ الادب مولانا شفیق احمد خان بستوی صاحب و مولانا غلام رسول صاحب اور نگرانی صاحبزادہ مولانا طلحہ رحمانی صحب صاحب کرینگے۔

 

سید فیضان حسین صاحب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ‏قرآن کریم سر چشمہ ہدایت ، نسخہ کیمیا ہے۔ امت محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بابرکت کتاب ہے ، کلام اللہ متین کا دیکھنا سننا تلاوت کرنا چومنا عقیدت و احترام کرنا عمل کرنا سب عبادت ہے قرآن کریم کی تلاوت مردہ دلوں کو جلا بخشتی ہے، مرجھائے دلوں میں تازگی اور ایمانی فرحت کے باعث قرآن کریم ختم نبوت کا ایک شاہکار معجزہ ہے ۔

 

قابل مبارک باد ہیں۔ جو تلاوت قرآن الکریم اور ختم نبوت کی محفلوں کے انعقاد کرنے والے اور ان محفلوں میں شرکت بمع احباب کرکے کامیاب و کامران بناکر تعلیمات قرآن کریم کے فروغ اور تعلق قرآن اہم کا فریضہ سر انجام دینے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔

 

بلاشبہ یقینا ان محفلوں کا انعقاد مومنین و مخلصین کے ایمان کو تازہ اورتوانا کرتی ہیں۔ اسی سلسلے کی بہاروں سے بمع احباب مستفید ہونے کا بہترین موقع بین الاقوامی محفل حسن قرات و تحفظ ختم نبوت کانفرنس 4فروری 2023 ہفتہ بعد مغرب دکھنی جامع مسجد پاکستان چوک آرام باغ ہے۔

مزید پڑھیں:سماجی تبدیلی میں ادب مرکزی کردار ادا کرتاہے۔۔چانسلر جاوید انوار

جس میں عالمی شہرت یافتہ اسکالرز،علما ئے کرام ،مصر و پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ قراء و علمی ایوارڈ یافتہ نعت خواں اپنے دل موہ لینے والے انداز بیان، مسحور کن تلاوت ،پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میں ڈوبی مدح سرائی سے اہل ایمان کو مستفید فرمائیں گے۔

 

حافظ ہلال احمد صدیقی صاحب نے کہا سویڈن اور دیگر مادر پدر آزاد ممالک و افراد کی طرف سے نعوذبااللہ مقدس کتاب کلام اللہ کی توھین سے پورا عالم اسلام سراپا احتجاج بن گیا ہے.

 

ہونا بھی چاہیے بلکہ اس سے بڑھ کر ہونا چاہیے اپنے اپنے مقامات پر پر تلاوت قرآن مجید کا سلسلہ شروع کردیاجانا چاہئے .

 

پبلک مقاماتِ پر تلاوت قرآن پاک کی محافل منعقد کی جائیں تاکہ کلام اللہ کی اس توہین سے اللہ کا غضب کو کچھ کم کیا جا سکے اور ساتھ ساتھ اپنے کمزوری کا اعتراف کریں کہ اللہ ہم آپ کے کلام کی یہ توہین کا بدلہ لینے میں کمزور ہیں بےشک تو ہر چیز پر قادر ہے اور اس کا بدلہ ان ظالموں سے لے اور اسکا غضب ہم پر نازل نہ فرما آمین.

 

مولانا حفظ الرحمن خان نے کہا پروگرام میں تحفظ ناموس رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں اور سودی نظام کے خاتمہ عنوان پر قراردادیں اور عظمت قرآن کریم اور علوم قرآن کی ترویج و تشہیر کی محافل انعقاد کی قراردادیں منظور کی جائینگی اور ملک و ملت کی سلامتی امن وامان کی دعا پر مشاورتی اجلاس کا ختتام ہوا اجلاس کے اختتام پر نورالقرآن درس کمیٹی کے اراکین نے محبان قرأت و نعت اور خدام ختم نبوت کو پروگرام کی کامیابی کیلئے احباب کے ساتھ شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا مدعی نہیں احباب داعی کے طور پر اس محفل کی کامیابی کا کردار ادا کریں۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین