منگل, نومبر 19, 2024
صفحہ اولتازہ ترینوفاقی اردو یونیورسٹی : مستقل وائس چانسلر کیلئے سرچ کمیٹی کا اجلاس...

وفاقی اردو یونیورسٹی : مستقل وائس چانسلر کیلئے سرچ کمیٹی کا اجلاس آئندہ پیر کو متوقع

کراچی : وفاقی اردو یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر کے تقرر کرنے کے لئے قائم کردہ سرچ کمیٹی کا پہلا اجلاس 29 دسمبر کو موجودہ انتظامیہ کی غفلت و لالج کی نظر ہو گیا تھا جس کے بعد اعلی تعلیمی کمیشن کے چیئرمین اور سرچ کمیٹی کے کنونیئر ڈاکٹر مختار کی ذاتی دلچسپی کی وجہ سے اجلاس آئندہ پیر کو متوقع ہے ۔ اجلاس 5 جنوری کو رکھا گیا تھا تاہم ایک ممبر بیماری کی وجہ سے 5 جنوری کو اسپتال میں ہونگے جس کی وجہ سے آئندہ پیر کو اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی کے مسئقل وائس چانسلر کی تقرری کے لئے 29 دسمبر بہ روز جمعرات کی صبح آن لائن اجلاس منعقد ہوا جس میں سرچ کمیٹی کے ممبر اور جامعہ این ای ڈی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی اور جامعہ اردو کی سینیٹ اور سرچ کمیٹی کے ممبر اے کیو مغل بھی اجلاس میں شریک ہوئے جب کہ اس اجلاس میں شیخ کاشف رفعت اور ڈاکٹر اخلاق حسین نے بھی شریک ہونا تھا جو نہیں ہوئے ۔

موجودہ قائم مقام انتظامیہ کے قریبی ، گلشن اقبال کیمپس سے تعلق رکھنے والے دونوں اساتذہ نمائندوں نے اپنی عدم شرکت کے جواز پر مبنی ایک خط بھی متعلقہ انتظامیہ کو لکھا تھا ۔تاہم اعلی تعلیمی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد نے اس جواز کو پیش کرنے والی قائم مقام انتظامیہ پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور جلد اجلاس بلانے اور اس معاملے کو حل کرنے کیلئے تلاش کمیٹی کا اجلاس 5 جنوری کو منعقد کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا ۔

مذید پڑھیں : وفاقی جامعہ اردو : HEC کی اجازت کے بغیر 70 سے زائد لیکچرر اور 2 پروفیسرز کا تقرر

اعلی تعلیمی کمیشن کے چیئرمین کو سرچ کمیٹی کے ایک ممبر کی جانب سے درخواست کی گئی کہ ان کی طبیعت ناساز ہے اور انہوں اسپپتال سے 5 جنوری کو معمولی آپریشن کے لئے وقت لیا ہوا ہے جس کی وجہ سے ہفتہ کی شام کو 5 جنوری کے اجلاس کے التوا کی اطلاعات سامنے آئیں ۔

اس حوالے سے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد نے نمائندہ ایجوکیشن نیوز کے رابطہ پر تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اجلاس ہم نے 29 دسمبر کو بھی بلایا تھا کہ اس میں مستقل وائس چانسلر کے لئے شرائط و ضوابط طے کئے جائیں اور تاکہ اشتہار دیں اور معاملے کو کسی ایک طرف کریں ۔

انہوں نے مذید بتایا کہ اس دوران اساتذہ نمائندے شریک نہیں ہوئے اور اجلاس کا کورم نامکمل ہونے کا کہا گیا جس کے بعد اجلاس 5 جنوری کو ہونا تھا تاہم ایک ممبر ناساز طبیعت کی وجہ سے اب اجلاس آئندہ پیر کو یا اس کے اریب قریب ہی کریں گے ۔

 

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین