کراچی : جامعہ ہری پور نے طلبا و طالبات کے لئے ہری پور شہر سے کیمپس تک سفر کو آسان ترین بنانے کے لئے منفرد اور مفت سفر کا اہتمام کیا ہے جس سے عام شہری بھی استفادہ کر سکتے ہیں ، روزانیہ صبح 8 بج کر 15 سے لیکر شام 4 بجے تک بس سروس شروع کی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق جامعہ ہری کی انتطامیہ نے طلبا و طالبات کے لئے ایک منفرد و دلچسپ سروس شروع کی ہے جس سے طلبا کو کم وقت میں محفوظ و مفت سفر کے سہلوت حاصل ہو گی ۔ اس سفر میں طلبا یونیورسٹی جانے اور واپس آنے کیلئے مفت سفر کریں گے ہی ساتھ ہی شہری بھی مفت سفر کر سکیں گے ۔
یونیورسٹی کی شٹل سروس روزانہ صبح 8 بج کر 15 منٹ پر آفاق ہوٹل ہری پور سے یونیورسٹی کے لئے نکلے گی ۔ اور 8 بج کر 45 منٹ پر واپس آفاق ہوٹل آئے گی ۔ دوبارہ 9 بج کر 15 منٹ پر یونیورسٹی جائے گی اور پھر 9 بج کر 45 منٹ پر آفاق ہوٹل آئے گی ۔اس کے بعد 10 بجے آفاق ہوٹل سے تیسری بار یونیورسٹی جائے گی ۔
مذید پڑھیں : لاہور : محققین COMSTECH ایوارڈز برائے 2023 کے لیئے کیسے اپلائی کریں گے ؟
اس کے بعد دوپہر کو 2 بجے یونیورسٹی سے آفاق ہوٹل آئے گی ۔ اور اس کے بعد 2:30 پر آفاق ہوٹل سے یونیورسٹی جائے گی ۔ اس کے بعد 3 بجے پھر یونیورسٹی سے آفاق ہوٹل آئے گی ۔ اس کے بعد 3:30 پر آفاق ہوٹل سے یونیورسٹی جائے گی اور اس روز شام 4 بجے شٹل سروس یونیورسٹی سے آفاق ہوٹل تک آئے گی ۔
یونیورسٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اس سروس سے ہر کوئی فائدہ اٹھا سکتا ہے ۔
واضح رہے کہ آفاق ہوٹل جی ٹی روڈ ہری پور سے یونیورسٹی تک طلبا کو رکشہ ، بس سروس یا دیگر ذرائع سے پہنچنے میں وقت بھی صرف ہوتا ہے اور ایک جانب کا کرایہ سوزوکی میں 20 سے 30 روپے ، رکشہ میں 100 روپے اور بس میں 10 سے 20 روپے تک وصول کیا جاتا ہے ۔

