ہفتہ, ستمبر 14, 2024
صفحہ اولتازہ ترینپانچویں سندھ کالجز گیمز کا انعقاد 10 جنوری سے ہوگا

پانچویں سندھ کالجز گیمز کا انعقاد 10 جنوری سے ہوگا

کراچی : کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ 10 جنوری سے پانچواں سندھ کالجز گیم کا انعقاد کر رہا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ جنرل کالجز سندھ کے مطابق پانچویں سندھ کالجز گیمز میں تمام کالجز بھرپور انداز میں شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں:پیرنٹس ایکشن کمیٹی کا سرکاری گرلز کالج کی بندش کیخلاف احتجاجی کال

ان کا کہنا ہے کہ تمام کالجز 5 جنوری سے پہلے جن گیمز میں حصہ لینا چاہتے ہیں اپنی ٹیمیں فائنل کرکے ریجنل کمیٹیوں کو بھیجیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس بار اسپورٹس فنڈز کا اجراء ہر گیمز میں حصہ اور ان کی کارکردگی کے ساتھ مشروط ہوگا لہذا اپنے کالجز کے ڈی پی یا فوکل پرسن کو پیر سے ہی آگاہ کریں باقاعدہ نوٹیفکیشن کا اجراء بروز پیر کو کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

1 تعليق

  1. insha’Allah ye games se hamare larko or
    larkio ko bhut axhi fasalities mileng or bhut enjoye karo 🔥 coming soon this game

تبصرہ کریں

مقبول ترین