پیرنٹس ایکشن کمیٹی کی جانب سے گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج بلاک این نارتھ ناظم آباد کی جبیں بندش کیخلاف 02 جنوری 2023، صبح 9:30 بجے ہو گا طالبات، والدین، اساتذہ احتجاج کریں گے۔
پیرنٹس ایکشن کمیٹی گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج بلاک این نارتھ ناظم آباد کی جبری بندش کے خلاف احتجاج میں پیرنٹس، اسٹوڈنٹس، اساتذہ ایسوسی ایشنز، سیاسی و سماجی رہنماؤں و کارکنان سے شرکت کی اپیل کرتی ہے۔
کراچی کے سرکاری گرلز کالج بند ہونے کے خدشے کے سبب 800 سے زائد طالبات کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے۔
مزید پڑھیں:سیلاب متاثرین کیلئے JSMU کا ٹنڈوالہیار میں میڈیکل و ریلیف کیمپ
اسلامیہ کالج کے بعد کراچی کا ایک اور سرکاری گرلز کالج بند ہونے کا خدشہ ہے۔
سندھ ہائی کورٹ کے گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج بلاک این نارتھ ناظم آباد کو خالی کروانے کے حکم کے بعد یہاں زیر تعلیم 800 سے زائد بچیوں، ان کے والدین اور اساتذہ میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں:کراچی : IBA ٹیچرز کے وفد کی 9 ماہ سے رکی تنخواہوں کیلئے ڈپٹی سیکرٹری سے ملاقات
اس صورتحال اور کالج کی ممکنہ بندش کے خلاف پیرنٹس ایکشن کمیٹی کی جانب سے طالبات، والدین اور اساتذہ کل پیر، 02 جنوری صبح 9:30 بجے گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج بلاک این، نارتھ ناظم آباد کے مرکزی دروازے کے سامنے احتجاج کی کال دی ہے۔
واضح رہے کہ سرفراز کرکٹ اکیڈمی کی جانب سے گزشتہ کئی سالوں سے کالج گراونڈ اور پورے رفاعی پلاٹ پر قبضے کی کوششیں جاری ہیں۔ سرفراز کرکٹ اکیڈمی اور ان کے حمایتیوں کی جانب سے مختلف حیلوں، بہانوں اور غلط بیانی کے ساتھ عدالت کو بھی گمراہ کیا جارہا ہے۔