جمعہ, اپریل 26, 2024
صفحہ اولتازہ ترینپاکستان انٹر بورڈ بیڈمنٹن گرلز چیمپئن شپ کا فائنل پیر کو کھیلا...

پاکستان انٹر بورڈ بیڈمنٹن گرلز چیمپئن شپ کا فائنل پیر کو کھیلا جائے گا

کراچی : ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت پاکستان انٹر بورڈ بیڈمنٹن گرلز چیمپئن شپ ہفتہ سے صدیق میمن اسپورٹس کمپلیکس، سندھ بوائز اسکاؤٹس ایسوسی ایشن گلشن اقبال میں جاری ہے۔

بورڈ کی ڈائریکٹر ایجوکیشنل ریسرچ اور اسپورٹس حور مظہر کے مطابق پیر کی صبح 9:00 بجے پہلا بیڈمنٹن سیمی فائنل لاہور بورڈ اور مردان بورڈ کے درمیان، دوسرا سیمی فائنل صبح 10:00 بجے میٹرک بورڈ کراچی اور انٹر بورڈ کراچی جب کہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کے مابین صبح 11:00 بجے میچ ہو گا ۔

مذید پڑھیں : پاکستان میں پہلی بار علمائے کرام نے الغزالی یونیورسٹی کا چارٹر حاصل کر لیا

فائنل میچ سہ پہر:00 2 بجے کھیلا جائے گا ۔ چمیپئن شپ کے مہمان خصوصی چیئرمین میٹرک بورڈ کراچی سید شرف علی شاہ جیتنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کریں گے۔

بعد ازاں اس چیمپئن شپ کا آ غاز 10دسمبر سے ہوا جس میں ملک بھر سے 10 ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈز کی ٹیموں نے شرکت کی ۔

جن میں لاہور بورڈ، پنجاب ٹیکنیکل بورڈ لاہور، اسلام آباد بورڈ، مردان بورڈ، مالاکنڈ بورڈ، لاڑکانہ بورڈ، سکھر بورڈ، انٹر بورڈ کراچی، میٹرک بورڈ کراچی، سندھ ٹیکنیکل بورڈ کراچی شامل ہیں ۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین