پیر, ستمبر 16, 2024
صفحہ اولتازہ ترینعدالتی حکم پر جامعہ کراچی سینڈیکیٹ نے 5 لیکچررز کے تقرر کی...

عدالتی حکم پر جامعہ کراچی سینڈیکیٹ نے 5 لیکچررز کے تقرر کی منظوری دے دی

کراچی : عدالتی حکم پر جامعہ کراچی سینڈیکیٹ نے 5 لیکچررز کے تقرر کی منظوری دے دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق 5 جنوری کو عدالت میں سماعت سے قبل 3 جنوری کو جامعہ کراچی کی سنڈیکیٹ کا اجلاس منعقد کیا گیا ۔ جس میں کورم مکمل ہونے پر اکثر ممبران نے 5 لیکچررز کے تقرر کی منظوری دے دی ہے ۔

ایجوکیشن نیوز کو حاصل معلومات کے مطابق جامعہ کراچی کی سنڈیکیٹ کا ون پوائنٹ ایجنڈا اجلاس تین جنوری بہ روز منگل کو منعقد ہوا جس میں عدالتی حکم کے پیش نظر شعبہ ابلاغ عامہ میں 5 لیکچررز کا کیس رکھا گیا ۔ جس پر اکثر ممبران نے پانچوں لیکچررز کی تقرری کی حمایت کی ۔ جس کے بعد پانچوں لیکچررز کے تقرر نامے ایک دو روز میں جاری کر دیئے جائیں گے ۔ اس کی رپورٹ 5 جنوری کو عدالت میں پیش کر دی جائے گی ۔

مذید پڑھیں : جامعہ کراچی : ہسپتالوں کی بندش فوری طور پر ختم کی جائے ‛ مشترکہ گروپس کمیٹی کا مطالبہ

واضح رہے سندھ ہائی کورٹ نے 17 دسمبر 2022 کو منعقدہ جامعہ کراچی کے سینڈیکیٹ اجلاس کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حکم دیا تھا کہ تین روز کے اندر دوبارہ سینڈیکیٹ اجلاس بلا کر 13 مئی 2022 کو ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کریں اور 5 جنوری کو عدالت میں اس کی رپورٹ جمع کرائیں ۔جس کے بعد جامعہ کراچی نے 26 دسمبر کو سنڈیکیٹ کا اجلاس بلایا تھا جس کا کورم مکمل نہ ہونے پر اجلاس موخر کر دیا گیا تھا ۔

معلوم رہے کہ 2 مئی 2019 کو سلیکشن بورڈ اجلاس میں شعبہ ابلاغ عامہ میں 5 امیدواروں کو لیکچرر کے تقرر کی منظوری دی تھی ۔ جن میں رضوان طاہر ‛ حبیبہ چشتی ‛ ایم ابتشام مظاہر ‛ قرت العین اور سعدیہ باقر شامل ہیں ۔ مذکورہ امیدواروں میں 4 نے بعد ازاں عدالت سے رجوع کر لیا تھا ۔ جس پر عدالت نے حکم دیا کہ ان کا تقرر کر کے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جائے ۔

ادھر ذرائع کا دعوی ہے کہ جامعہ کراچی کی انتظامیہ عدالت میں لیت و لعل سے کام لیتی رہی اور موئثر دلائل نہ ہونے کی صورت میں عدالت نے تقرر نامے جاری کرنے کا حکم دیا ۔ جس پر ایک بار پھر عمل درآمد میں بھی پس و پیش سے کام لیا گیا اسی وجہ سے سنڈیکیٹ کا کورم مکمل نہ ہوا ۔ ان سب باتوں کا مقصد یہ تھا کہ آئندہ کوئی بھی شخص عدالت کے ذریعے مطالبات منوانے کا نہ سوچ سکے ۔

مذکورہ پانچ لیکچررز کی تعیناتی کے بعد شعبہ ابلاغ عامہ جامعہ کراچی کی کارکردگی میں مذید بہتری آئے گی ۔ جب کہ دیگر شعبہ جات کی نسبت جامعہ کراچی کا شعبہ ابلاغ عامہ اس وقت بہترین کارکردگی کا حامل شعبہ بتایا جاتا ہے ۔ جس میں فکلیٹی کی ضرورت پوری ہونے پر کارکردگی مذید بہتر ہو گی ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین