جمعہ, ستمبر 20, 2024
صفحہ اولتازہ ترینمحکمہ تعلیم کالجز : 70 فیصد سے کم حاضری پر طلبا امتحان...

محکمہ تعلیم کالجز : 70 فیصد سے کم حاضری پر طلبا امتحان نہیں دے سکیں گے

کراچی : محکمہ تعلیم کالجز سندھ نے کالجوں میں طلبا اور طالبات کی بہتری کا عملی مظاہرہ کیا ہے اور ایک حکم جاری کیا ہے کہ جو طلبا و طالبات کالجز سے غیر حاضر رہتے ہیں اور ان کی غیر حاضری کا تناسب 30 فیصد سے زیادہ ہوا تو اس صورت میں وہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا حصہ نہیں بن سکیں گے ۔

ایجوکیشن نیوز کے مطابق سیکرٹری کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 29 دسمبر 2022 کو ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ اور تمام ڈائریکٹرز کے ساتھ میٹنگ کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا کہ تمام طلبہ کی اب 70 فیصد حاضری لازمی ہو گی اور جن کی حاضری 70 فیصد نہیں ہو گی ان کو امتحانات میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہو گی ۔

مذید پڑھیں : عدالتی حکم پر جامعہ کراچی سینڈیکیٹ نے 5 لیکچررز کے تقرر کی منظوری دے دی

تمام پرنسپل اور اساتذہ ، طلبہ کی حاضری آن لائن اپلیکیشن کے ذریعے لگائیں گے ۔ ڈی ، ڈائریکٹرز کو لکھے گئے لیٹر میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ جو طلبا کالج میں غیر حاضر رہے ہونگے ان کو ایڈمنٹ کارڈ ہی جاری نہیں کیئے جائیں گے ۔

محکمہ تعلیم کالجز کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کا عکس
محکمہ تعلیم کالجز کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کا عکس

معلوم رہے کہ اس وقت کالجز میں طلبہ کو کمپیوٹرائز کارڈ جاری ہو چکے ہیں اور طلبا کی حاضری کا سسٹم بھی آن لائن رکھا گیا ہے ، جس میں طالب علم کی حاضری متعلقہ استاد یا پرنسپل خود لیتا ہے ۔ تاہم جس کالج میں طلبہ کی تعداد 2 دو ہزار ہے وہاں کی حاضری کا بہتر انتظام کیسے ہو گا یہ بھی ایک سوالیہ نشان ہے ۔

معلوم رہے کہ 2021-22 میں محکمہ تعلیم کالجز کی SECCAP پالیسی کے تحت 178738 داخلے ہوئے تھے جس کے بعد 2022-23 کے سیشن میں 218575 داخلے ہوئے ہیں ، یوں امسال 40,000 داخلے زیادہ ہوئے ہیں ۔

SECCAP پالیسی کا جہان مثبت چہرہ سامنے آتا ہے وہیں اس کا منفی عمل بھی کالج اور اساتذہ اور طلبا کو پریشان بھی کرتا ہے ۔ اس پالیسی کے بعد ایسے خود کار سسٹم کے تحت طلبا کا داخلہ ایسے کالجز میں ہو جاتا ہے جہاں پر اس سطح کی سہولیات نہیں ہیں ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین