جمعہ, ستمبر 20, 2024
صفحہ اولتازہ ترینبلدیاتی اسکولوں کے طلباء ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی پیچھے نہیں :...

بلدیاتی اسکولوں کے طلباء ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی پیچھے نہیں : سید ندیم جیلانی ڈپٹی قونصل جنرل کیمرون

کراچی : بلدیاتی اسکولز کے طلباء و طالبات تعلیم کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی کسے سے پیچھے نہیں : سید ندیم جیلانی ڈپٹی قونصل جنرل کیمرون

ڈائریکٹر محکمہ تعلیم بلدیہ وسطی محمد عرفان شیخ اور ایڈوائزر سید ارشد عالم نے ایک وفد کے ہمراہ کیمرون کے ڈپٹی قونصلر جنرل سید ندیم جیلانی سے انکے آفس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر عرفان شیخ نے سید ندیم جیلانی کو محکمہ تعلیم بلدیہ وسطی کی تدریسی و غیر تدریسی کارکردگی سے آگاہ کیا۔

ندیم جیلانی نے میٹرک بورڈ میں امتیازی پوزیشنز حاصل کرنے پر بلدیہ وسطی کے طلباء و طالبات کو جہاں مبارکباد پیش کی وہاں اساتذہ کو بھی انکی شاندار خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔

مذید پڑھیں : لاہور : محققین COMSTECH ایوارڈز برائے 2023 کے لیئے کیسے اپلائی کریں گے ؟

ڈپٹی قونصل جنرل کیمرون نے کہا کہ تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیل کے شعبہ میں بھی طلباء نمایاں مقام حاصل کرسکتے ہیں اگر گراس روٹ لیول پر انکی صحیح رہنمائی کی جائے ۔

انہوں نے کہا کہ وہ یہ چاہیں گے کہ کیمرون کے تعاون سے بلدیہ وسطی میں فٹبال چمپئن شپ اور سائنس ایگزیبیشن کرائی جائے جس میں تمام بلدیاتی اسکولوں کے طلباء و طالبات حصہ لیں تاکہ انکی صلاحیتوں میں نکھار لایا جا سکے۔

بعد ازاں انہوں نے ڈائریکٹر ایجوکیشن اور انکی ٹیم کو کیمرون قونصلیٹ کا سالانہ مجلہ پیش کیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین