جمعرات, نومبر 21, 2024
صفحہ اولتازہ ترینکم عمر مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ پاکستانی بچے پر قتل کا مقدمہ درج

کم عمر مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ پاکستانی بچے پر قتل کا مقدمہ درج

کراچی : خیبر پختونخواہ کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں مائیکروسافٹ سے تصدیق شدہ سافٹ ویئر انجینئر بابر اقبال کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ بابر اقبال نے 2009 میں مائیکروسافٹ کے متعدد ریکارڈ توڑے تھے ۔جس کے خلاف زمین کے تنازع پر دو افراد قتل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے قیوم آباد کے کینٹ پولیس اسٹیشن میں بابر اقبال کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔ جنہیں دبئی میں 12 سال کی عمر میں مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ ٹیکنالوجی اسپیشلسٹ (ایم سی ٹی ایس) بننے کے بعد "جینئس سائبر کڈ” کہا جاتا تھا۔

ایس ایچ او محمد سلیم کے مطابق بابر اقبال کے اہل خانہ کا رہائشی پلاٹ پر زمین کا تنازع چل رہا تھا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ محمد ساجد کی جانب سے ان کے خلاف شکایت درج کروائی گئی تھی، جس کے والد کو مبینہ طور پر ایک تعمیراتی سائٹ پر کام کرتے ہوئے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا ۔

مذید پڑھیں : جناح اسپتال کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق ڈوگر مریضوں کو نجی کلینک پر بھیجنے لگے

درخواست کے مطابق بابر نے جائے وقوعہ پر موجود دیگر ملازمین پر فائرنگ کر دی ، جس سے محمد ساجد کے والد سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے ۔ واقعہ کے بعد وہ اپنی ماں اور بہن کے ساتھ فرار ہو گیا ۔

یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ بابر نے بالترتیب 10 اور 11 سال کی عمر میں وائرلیس نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر (CWNA) اور سب سے کم عمر مائیکروسافٹ اسٹوڈنٹ پارٹنر (MSP) کے طور پر سرٹیفیکیشن بھی حاصل کیے تھے ۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی ان کی تعریف کی تھی ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین