کراچی : ڈھاکہ گروپ آف ایجوکیشنل انسٹیٹیوشنز اور ڈائریکٹریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انٹیٹیوشنر حکومت سندھ مل کر کُل کراچی انٹر اسکول اردو، سندھی تقریری مقابلہ منعقد کر رہے ہیں ۔
مقابلے کی ابتداء فروری 2023ء کے پہلے ہفتے میں کی جاۓ گی ۔ پہلے مرحلے میں ضلعی کے پر مقابلے منعقد کئے جائیں گے ۔یہ مقابلے کراچی کے ساتوں اضلاع میں منعقد کئے جائیں گے ۔ ہر پروگرام ایک ایک ضلع میں منعقد ہو گا۔
مقابلے کے پہلے مرحلے میں ہر ضلع کے اسکول سے 25 بچے اردو تقریر اور 25 بچے سندھی تقریر کے لئے منتخب کئے جائیں گے ۔ ضلعی سطح پر مقابلے کے اختتام پر اول، دوم اور سوم پوزیشن پانے والوں کو گفٹ ہیمپر دیئے جائیں گے۔
مذید پڑھیں : جامعہ بحالی تحریک نے HEC اور حکومتِ سندھ سے اہم مطالبات کر دیئے
ساتوں اضلاع کے اول، دوئم اور سوئم پوزیشن حاصل کرنے والوں کے درمیان ایک گرانڈ فائنل مقابلہ ہوگا ۔
اس میں اول پوزیشن پانے والے کو 50,000 روپے کیش دیے جائیں گے۔ دوئم پوزیشن پانے والے کو 30,000 روپے کیش دیے جائیں گے۔ سوئم پوزیشن پانے والے کو20,000 روپے کیش دیئے جائیں گے ۔ اس کے بعد 8 نمبر تک آنے والوں کو 10,000 روپے کیش انعام دیا جاۓ گا ۔
ضلع کے پروگرام میں آنے والوں کی ریفریشمنٹ سے تواضع کی جاۓ گی ۔
آخری تقریب تقسیم انعامات کی ہو گی جو کہ شہر کے معروف فائیو اسٹار ہوٹل میں منعقد کی جائے گی ۔ اس تقریب میں ، دانشور اور مختلف شعبہ جات سے کرنے والا جات سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہونگے ۔