منگل, ستمبر 17, 2024
صفحہ اولتازہ ترینانٹر بورڈ کا گیارہویں کے انرولمنٹ فارم جمع کرانے کی تاریخ کا...

انٹر بورڈ کا گیارہویں کے انرولمنٹ فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان

کراچی : اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کے انٹرمیڈیٹ حصہ اول سائنس، کامرس، آرٹس، ہوم اکنامکس گروپس اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن و میڈیکل ٹیکنالوجی کے سالانہ امتحانات برائے 2023ء میں شرکت کے خواہشمند اور اہل اُمیدواروں کے لئے انرولمنٹ فارم جمع کروانے کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔

گورنمنٹ کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے طلباء اپنے انرولمنٹ فارم بروز پیر 2 جنوری 2023ء سے بروز منگل 24 جنوری 2023ء تک اپنے تعلیمی اداروں میں جمع کرواسکتے ہیں، انرولمنٹ فارمز پُر کرنے کے لئے تعلیمی ادارے اور طلباء اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی ویب سائٹ پر آن لائن انرولمنٹ سسٹم کے تحت ویب پورٹل پر جا کر اُسے پُر کر سکتے ہیں۔

جب کہ کالجوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یہ فارم 30 جنوری 2023 ء سے 2 فروری 2023ء تک انرولمنٹ سیکشن (کمرہ نمبر 53) سے ضروری تصدیق کے بعد اکاؤنٹس سیکشن (کمرہ نمبر 04) میں جمع کروا دیں۔

مذید پڑھیں : معاشی بحران سے بیرون ملک اسکالر شپ پر پڑھنے والے 2800 پاکستانی طلبا کیلئے مشکلات

یاد رہے کہ رواں سال بھی محترم وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت کے مطابق تمام گورنمنٹ کالجز اور ہائرسیکنڈری اسکولوں کے طلباء کی انرولمنٹ فیس معاف کردی گئی ہے، لہٰذا گورنمنٹ تعلیمی اداروں کے طلباء بغیر کسی فیس کے انرولمنٹ فارمز اپنے کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں میں جمع کروا سکتے ہیں۔

اسی طرح پرائیویٹ کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات برائے 2023 ء میں شرکت کے خواہش مند اور اہل اُمید وار اپنے انرولمنٹ فارم مبلغ 1600 روپے فیس کے ساتھ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk پر آن لائن انرولمنٹ سسٹم کے تحت ویب پورٹل پر جا کر اُسے پُر کر کے بروز پیر 2 جنوری 2023ء سے بروز منگل 24 جنوری 2023ء تک اپنے تعلیمی اداروں میں جمع کروا سکتے ہیں ۔

جب کہ تعلیمی ادارے اپنے انرولمنٹ فامز انرولمنٹ سیکشن (کمرہ نمبر 53) سے ضروری تصدیق کے بعد بمع فیسوں کے پے آرڈرز 26 جنوری 2023 ء سے 27 جنوری 2023ء کو اکاؤنٹس سیکشن (کمرہ نمبر 04) میں جمع کرانے کے پابند ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین