جمعہ, مارچ 29, 2024
صفحہ اولتازہ ترینڈائو یونیورسٹی : انٹر یونیورسٹی تیر اندازی اور شطرنج چیمپئن شپ کی...

ڈائو یونیورسٹی : انٹر یونیورسٹی تیر اندازی اور شطرنج چیمپئن شپ کی میزبانی کریگی   

کراچی : 8ویں ایچ ای سی آل پاکستان انٹر یونیورسٹی آرچری اور 15ویں ایچ ای سی آل پاکستان انٹر یونیورسٹی شطرنج چیمپئن شپ 27 جنوری 2023 کو ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (DUHS) میں شروع ہونے والی ہیں۔

وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر محمد سعید قریشی کی بھرپور حوصلہ افزا ئی کے باعث ڈاؤ یونیورسٹی پاکستان بھر سے کھیلوں کی برادری کی میزبانی کے لیے انتہائی پرجوش ہے۔

تیر اندازی کا کھیل روحانی طور پر تجربہ بڑھانے والا عمل ہے جبکہ سائنسی طور پر یہ کسی فرد کے ذہنی کنٹرول اور سکون کا اندازہ لگانے کا ایک موثر ذریعہ ہے ۔ نشانے کی طرف متوجہ کرنے، نشانہ بنانے اور تیر چلانے کے لیے جو توجہ درکار ہوتی ہے وہ مراقبہ کے امن اور اطمینان کا عکاس ہے ۔

مذید پڑھیں : ہائر ایجوکیشن کمیشن نے جامعات کی کارکردگی کا جائزہ شروع کر دیا

شطرنج ایک ذہنی کھیل ہے، جو ذہن کی موجودگی، تجزیاتی مہارت، منصوبہ بندی کی مہارتوں کا اندازہ لگاتا ہے جبکہ ایک نقطہ نظر تیار کرتا ہے جس سے عقلمند، توجہ مرکوز اور خود آگاہ افراد ہوتے ہیں۔

ایک ہیلتھ یونیورسٹی ہونے کے ناطے، ڈاؤ یونیورسٹی ذہنی صحت اور طلباء کی فلاح و بہبود کے لیے کھیلوں کی اہمیت سے بے حد آگاہ ہے اوروقتا فوقتا ایسے پروگرام منعقد کر کے طب کے شعبے سے جڑے لوگوں کو دیگر پیشہ ورانہ مہارتوں سے ہم آہنگ رکھتی ہے۔ ۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا ڈاؤ یونیورسٹی پر اعتماد ہونا ایک مثبت قدم ہے اور ڈاؤ یونیورسٹی ا س کے لئے ایچ ای سی سندھ سے جاوید میمن کی شکرگزار ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین