کراچی : پنجاب بھر میں سکولوں اور کالجوں کے لیے موسم سرما کی تعطیلات میں اضافے کے بعد 9 جنوری سے اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
پنجاب حکومت نے سرد موسم کے پیش نظر صوبے کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ کیا تھا ۔جس کے بعد اب موسم میں بہتری کی صورت میں تعلیمی اداروں کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
صوبے کے سرکاری اور نجی اسکول اور کالجز 9 جنوری کو دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں شروع کریں گے ۔ 29 دسمبر کو SED اور HED نے درجہ حرارت میں اچانک کمی کی وجہ سے سرکاری اور نجی اسکولوں اور کالجوں میں موسم سرما کی تعطیلات 8 جنوری تک بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا ۔
مذید پڑھیں : لاہور : محققین COMSTECH ایوارڈز برائے 2023 کے لیئے کیسے اپلائی کریں گے ؟
SED نے 24 سے 31 دسمبر تک اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔ اسکولوں کو 2 جنوری کو دوبارہ کھلنا تھا، لیکن بندش کو 8 جنوری تک بڑھا دیا گیا ۔
اسی طرح HED نے بھی 24 سے 31 دسمبر تک کالجوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔ کالجوں کو 2 جنوری کو دوبارہ شروع ہونا تھا، لیکن تعطیلات 8 جنوری تک بڑھا دی گئیں۔