اتوار, دسمبر 22, 2024
صفحہ اولتازہ ترینجامعہ عثمانیہ پشاور: شعبہ ریسرچ وتحقیق کے زیر اہتمام عصر حاضر کے...

جامعہ عثمانیہ پشاور: شعبہ ریسرچ وتحقیق کے زیر اہتمام عصر حاضر کے مسائل پر اسلامی موقف، تعلیمات نبوی پر ورکشاپ کا انعقاد

جامعہ عثمانیہ پشاور کے شعبہ ریسرچ وتحقیق کے زیر اہتمام عصر حاضر کے مسائل پر اسلام کا موقف ،تعلیمات نبوی اور عصر حاضر کے موضوع پر ورکشاپ منعقد ہوئی۔

 

ورکشاپ کے مہمانان خصوصی جامعہ ازہر مصر کے استاذ حدیث ڈاکٹرعمر عبد عبدالفتاح اور ڈاکٹر خالد عبدالرزاق تھے۔

 

جامعہ کے مدیر مفتی غلام الرحمن اور ناظم تعلیمات وناظم وفاق المدارس العربیہ صوبہ خیبرپختونخوا مولانا حسین احمد ودیگر اساتذہ احادیث سے ملاقات کی ۔ورکشاپ کے آرگنائزر مفتی ڈاکٹر احسان الرحمن نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔

مزید پڑھیں:UIT کا سالانہ جلسہ تقسیم اسناد، پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے 6 طلبہ کو سونے کا تمغہ بمعہ 25 ہزار تقد انعام

معزز مہمانوں نے جامعہ کے خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔ڈاکٹر عمرعبدالفتاح الازہری نے لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ اسلام ہر دور کے تقاضوں کا بخوبی ادراک کرسکتا ہے۔اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات اور دستور زندگی ہے،اس کی تعلیمات انسانی فطرت کے مطابق اور اس سے ۔

 

ہم آہنگ ہیں اور اپنے اندر بے پناہ جامعیت ،ہمہ گیری اور عالمگیریت رکھنے کے سبب زندگی کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔زندگی کے عملی احکام اسلام نے تمام معاملات میں قواعد بیان کیے ہیں جن سے تفصیلی مسائل اور احکامات معلوم کیے جاسکتے ہیں۔

 

بہت سے احکامات میں حالات وزمانہ کی تبدیلی ،اور عرف وعادت کے تغیر کی وجہ سےبہت کچھ تبدیلی بھی روا رکھی جاتی ہے۔اور اجتہاد کے ذریعے پیش آمدہ مسائل کو حل کیا جاتا ہے۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین