اتوار, دسمبر 22, 2024
صفحہ اولتازہ ترینUIT کا سالانہ جلسہ تقسیم اسناد، پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے 6...

UIT کا سالانہ جلسہ تقسیم اسناد، پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے 6 طلبہ کو سونے کا تمغہ بمعہ 25 ہزار تقد انعام

عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کا پچیسواں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد ہفتے کے روز این ای ڈی یورنیورسٹی میں منعقد کیا گیا۔

 

تقریب کی صدارت پرو وائس چانسلر این ای ڈی یورنیورسٹی ڈاکٹر پروفیسر طفیل احمد نے کی۔

 

جلسہ تقسیم اسناد میں 247 طلبہ کو ڈگریاں تفویض کی گئیں۔ الیکٹریکل انجینئرنگ بیچ 2018 سے 129طلبہ، بیچلرزآف کمپیوٹرسائنس سے 56 طلبہ جبکہ بیچلرزآف سافٹ ویئرانجینئرنگ سے 62 طلبہ کو ڈگریاں تفوویض کی گئیں۔

مزید پڑھیں:گومل یونیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیوں کا 9جنوری 2023 سے آغاز

تینوں شعبوں میں نمایاں کارکردگی حاصل کرنے والے6 طلبہ کو سونے کے تمغوں کے ساتھ 25 ہزار نقد انعامات دیئے گئے جبکہ شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے 4 طلبہ کوانسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ پاکستان آئ ای پی کی جانب سے بھی گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔

 

عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ، کمپیوٹر سسٹم سے کنزہ قمر، الیکٹرانک انجینئرنگ سے ریحان اعجاز، پاورانجینئرنگ سے انس جاوید جبکہ ٹیلی کمیونیکیشن سے سیدہ منتحہ ریاض نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ شعبہ بیچلرز آف کمپیوٹر سائینس میں اوباب ندیم نے پہلی پوزیشن جبکہ سافٹ ویئرانجینئرنگ میں محمد سمید سراج نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

 

پرو وائس چانسلر این ای ڈی یورنیورسٹی ڈاکٹر طفیل احمد نے تمام طلبہ کو ڈگری تفویض کی اور مبارک باد دی، انہوں نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئےکہا کہ یہ عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور این ای ڈی یورنیورسٹی دونوں کے لئے فخر کی بات ہے کہ یوآئی ٹی ایک انسٹیٹیوٹ سے یورنیورسٹی بن چکی ہے یو آئی ٹی نے اپنی انتھک محنت کے بعد یورنیورسٹی کا درجہ حاصل کیاہے۔

مزید پڑھیں:وفاقی HEC نے جامعہ سندھ کو 5 پی ایچ ڈی اور 9 ایم فل پروگرامز کیلئے مطلوبہ این او سی جاری کردیا

اس موقع پر ڈائیریکٹرعثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ڈاکٹر شعیب زیدی نے کہا کہ ہم پاکستان کی وہ واحد یورنیورسٹی ہین جنہوں نے دس کمپیوٹر چپ ڈیزائن کی ہیں یہی نہیں اسی طرح کئی شعبوں میں یوآئی ٹی اپنا نام منوا چکی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کامیابی یورنیورسٹی کے سائز پر منحصر نہیں ہوتی کہ وہ کتنی بڑی ہے کامیابی محنت اور بڑی سوچ سے ملتی ہے۔

 

اس موقع پر ریجسٹراراین ای ڈی یورنیورسٹی غضنفر حسین ، بورڈ میمبر عثمان میموریل فاونڈیشن چانسلر یو آئی ٹی یورنیورسٹی قاسم ہشام، وائس چانسلر یو آئی ٹی یورنیورسٹی جوہر علی ودیگر کے ہمراہ یوآئ ٹی کے اساتذہ اورانڈسٹری سے بڑی تعداد میں مہمانوں نے بھی شرکت کی۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین