اتوار, دسمبر 22, 2024
صفحہ اولتازہ ترینسرکاری اسکولز کے بچوں کی حوصلہ افزائی نا کرنا زیادتی ہے، سید...

سرکاری اسکولز کے بچوں کی حوصلہ افزائی نا کرنا زیادتی ہے، سید باصر زیدی

روٹری کلب آف کراچی ریزیڈنسی چیپٹر کے تحت میٹرک بورڈ کے امتحانات میں امتیازی پوزیشنز حاصل کرنے پر بلدیہ وسطی کی طالبات میں ایوارڈز تقسیم کئے گئے۔

 

اس موقع پر کراچی ریزیڈنسی کے صدر سید باصر زیدی، ان کے نمائندے، ڈائریکٹر ایجوکیشن محمد عرفان شیخ، ڈپٹی ڈائریکٹرزاوراساتذہ بھی موجود تھے۔

 

اپنے خطاب میں سید باصر زیدی نے کہا کہ ایک بہترین مستقبل اچھی اوراعلی تعلیم سے وابستہ ہے، پروفیشنل ڈگریز کے ساتھ ساتھ اپنے شعبہ میں عملی مہارت بھی ناگزیر ہے لیکن اگر اعتماد نہیں تو اعلی تعلیم صرف کاغذ کا ایک سرٹیفیکیٹ ہے جس کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:جامعہ عثمانیہ پشاور: شعبہ ریسرچ وتحقیق کے زیر اہتمام عصر حاضر کے مسائل پر اسلامی موقف، تعلیمات نبوی پر ورکشاپ کا انعقاد

انہوں نے کہا کہ طلباءو طالبات اپنی صلاحتیوں میں اضافہ کریں اور پروفیشنل اداروں سے اپنے آپ کو منسلک کریں جہاں انکو پیشہ ورانہ رہنمائی ملے گی، روابط بھی بڑھیں گے اورکانفڈنس بلڈنگ ہوگی۔

 

ڈائریکٹر ایجوکیشن محمد عرفان شیخ نے کہا کہ بلدیہ وسطی میں اعلی معیار کی تعلیم دی جاتی ہی جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاتا جسکے نتیجے میں میٹرک کے امتحانات میں طلباءو طالبات نمایاں کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی ریذیڈنسی جیسے اورادارے بھی آگے آئیں اورہمارے بچوں کو سپورٹ کریں۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین