Monday, December 8, 2025
صفحہ اولتازہ ترینیونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کیلئے نیا نصاب...

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کیلئے نیا نصاب متعارف

کراچی : یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے الحاق شدہ کالجوں کے لیے نئے نصاب کا فیصلہ کیا ہے ۔ نیا نصاب یکم مارچ سے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں نئی ​​کلاسوں کے آغاز کے ساتھ نافذ العمل ہو گا ۔

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز سے الحاق شدہ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں ماڈیولر انٹیگریٹڈ نصاب متعارف کرایا جائے گا۔

نئے نصاب کے تحت میڈیکل اور ڈینٹل کے طلباء کو ان کی ڈگریوں کے پہلے سال سے کلینیکل مضامین پڑھائے جائیں گے ۔ اب تک میڈیکل اور ڈینٹل کے طلباء کو پہلے دو سالوں میں میڈیکل سائنس کے بنیادی مضامین اور تیسرے سال سے کلینیکل مضامین پڑھائے جاتے تھے ۔

مذید پڑھیں : جامعہ عثمانیہ پشاور: شعبہ ریسرچ وتحقیق کے زیر اہتمام عصر حاضر کے مسائل پر اسلامی موقف، تعلیمات نبوی پر ورکشاپ کا انعقاد

اس سلسلے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر احسن وحید راٹھور نے بتایا کہ یہ اقدام پاکستان میڈیکل کمیشن کی سفارش پر وولڈ فیڈریشن آف میڈیکل ایجوکیشن کے ایکریڈیشن کے معیار پر کیا گیا ہے ۔

پاکستان میڈیکل کمیشن پہلے سے ہی وولڈ فیڈریشن آف میڈیکل ایجوکیشن  کے ساتھ مل کر پاکستان کے میڈیکل اور ڈینٹل ڈگری پروگراموں کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے ۔

وولڈ فیڈریشن آف میڈیکل ایجوکیشن کی جانب سے 12 سے 15 ماہ کے اندر اندر ایک دورہ ہونا ہے اور یہ پاکستانی ڈاکٹروں کو بین الاقوامی سطح پر، خاص طور پر ریاست ہائے متحدہ (امریکہ) میں پریکٹس کرنے کے لیئے مدد فراہم کرے گا ۔ یہ دورہ 2024 کی آخری ماہ میں ہو گا ۔

متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین