پیر, اکتوبر 21, 2024
صفحہ اولتازہ ترینلاہور نے CSS کے امتحانات میں دیگر تمام شہروں کو پیچھے چھوڑ...

لاہور نے CSS کے امتحانات میں دیگر تمام شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا

کراچی : لاہور کو سی ایس ایس کے امتحانات میں شریک ہونے والوں کا شہر یا سی ایس ایس  کے خواہش مندوں کا مرکز سمجھا جاتا ہے ۔ 18 سے 26 فروری 2021 کو ہونے والے سی ایس ایس 2021 کے امتحانات میں اسلام آباد، کراچی، پشاور، کوئٹہ، اور راولپنڈی وغیرہ سمیت دیگر تمام شہروں کے امیدواروں کو لاہور نے پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔

امتحانات کے لیے 39,650 لوگوں نے درخواست دی تھی، جن میں سے 17,240 امتحان میں شریک ہوئے اور ان میں سے صرف 2.11 فیصد ہی پاس ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔

کل 39,650 میں سے 10,083 امیدوار لاہور سے تھے، جن میں سے 4,509 نے امتحان دیا اور 159 نے پاس کیا ہے ۔ اس طرح دیگر تمام شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ اسلام آباد کے 41 امیدوار دوسرے نمبر پر تھے جنہوں نے 2021 کا سی ایس ایس امتحان پاس کیا ہے ۔

مذید پڑھیں : قائد آباد سے نویں کلاس کی طالبہ مبینہ طور پر اغوا ہو گئی

CSS 2021 کے امتحان میں کراچی کے امیدوار تیسرے نمبر پر رہے ۔ کراچی کے کل 1,742 امتحان میں شریک ہوئے اور 2021 کے اس امتحان میں 33 نے یہ امتحان پاس کیا ہے ۔ راولپنڈی سے کل 2,564 امیدواروں نے امتحان کے لئے فارم جمع کرائے اور ان میں 1,122 نے امتحان میں حصہ لیا جن میں سے صرف 21 پاس ہوئے ۔ پشاور سے 19 امیدواروں نے تحریری حصہ کلیئر کیا ہے ۔

اس کے علاوہ حیدرآباد اور ملتان سے بالترتیب 18 اور 17 امیدواروں کے ساتھ ساتھ فیصل آباد اور گوجرانوالہ سے 12، 12 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ۔ اس کے علاوہ بہاولپور سے 10، سرگودھا سے 8، سکھر سے 4، ڈی جی خان سے 3، اور ڈی آئی خان، ایبٹ آباد اور کوئٹہ سے دو دو نے امتحان پاس کیا ہے ۔جب کہ گلگت اور لاڑکانہ سے صرف ایک ایک امتحان پاس کر سکا ہے ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین