جمعرات, نومبر 21, 2024
صفحہ اولتازہ ترینپنجاب یونیورسٹی کے تحت ایسوسی ایٹ ڈگری کی رجسٹریشن جاری

پنجاب یونیورسٹی کے تحت ایسوسی ایٹ ڈگری کی رجسٹریشن جاری

لاہور : پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام بطور پرائیویٹ امیدوار ایسوسی ایٹ ڈگری رجسٹریشن جاری ہے ، جس میں بغیر لیٹ فیس 5280 روپے 31  جنوری 23 تک ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ 28 فروری تک جب کہ ڈبل فیس کے ساتھ پندرہ مئی تک کروائی جا سکتی ہے ۔ پنجاب یونیورسٹی میں ایسوسی ایٹ ڈگری  سالانہ امتحان  2023 کے لیے ان لائن رجسٹریشن کا آغاز یکم دسمبر 2022 سے ہو گیا ہے ۔

ایسے امیدوار جنہوں نے ایف /ایف ایس سی یا اس کے مساوی سالانہ امتحان 2022 یا اس سے پہلے پاس کیا ہے اور وہ بطور پرائیویٹ امیدوار آرٹس سائنس یا کامرس میں پنجاب یونیورسٹی سے ایسوسی ایٹ ڈگری کا امتحان سالانہ 2023 دینے کے خواہشمند ہیں تو انہیں چاہیے کہ وہ اس شیڈول کے مطابق اپنا رجسٹریشن فارم بذریعہ ڈاک جمع کروائیں ۔

وہ امیدوار جنہوں نے پنجاب یونیورسٹی یا اس سے ملحقہ کسی کالج میں داخلہ لیا ہے یا لینا ہے انہیں پرائیویٹ پروگرام ایسوسی ایٹ ڈگری کے لیے ان لائن رجسٹریشن برائے سالانہ امتحان ایسوسی ایٹ ڈگری کی ضرورت نہیں ۔ خواہشمند امیدوار اکتیس جنوری 2023 تک  بغیر لیٹ فیس 5280 روپے ایک ہزار روپے لیٹ فیس کل 6280 روپے کے ساتھ 28 فروری تک اور ڈبل فیس 10560 روپے کے ساتھ 15 مئی تک آن لائن رجسٹریشن کروا سکتے ہیں ۔ امیدوار رجسٹریشن فارم آن لائن ایڈیشن پر جمع کروا سکتے ہیں ۔

مذید پڑھیں : لاہور نے CSS کے امتحانات میں دیگر تمام شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا

امیدوار اپنا ڈیٹا کسی بھی وقت محفوظ کر سکتا ہے اور اپنے شناختی کارڈ نمبر کے ساتھ دوبارہ لاگ ان ہو سکتا ہے ۔آن لاین رجسٹریشن فارم کا پرنٹ شناختی کارڈ یا ب فارم  این او سی اور چالان فارم اخری تاریخ کے اندر جمع کروائیں ۔ جو ایک مرتبہ پنجاب یونیورسٹی میں رجسٹر ہو جائے اسے دوبارہ رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہے ۔

اگر رجسٹریشن کارڈ کھو جائے تو ایک سو روپے بذریعہ چالان حبیب بینک میں جمع کروا کر ڈوپلیکیٹ رجسٹریشن حاصل کیا جا سکتا ہے ۔اگر  کوئی کالج کا ریگولر طالب علم تعلیم چھوڑ چکا ہو تو بطور پرائیویٹ طالب علم سابقہ رجسٹریشن استعمال کر کے امتحان دے سکتا ہے ، کارڈ سو روپے کے عوض حاصل کر سکتا ہے ۔ ڈپلومہ ہولڈرز اور اے لیول والوں کو مساوی سرٹیفکیٹ لانا ہو گا ، جو آئی بی سی سی اسلام آباد جاری کرتا ہے یا این او سی متعلقہ بورڈ سے لانا ہو گا ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین