لاہور : پنجاب بھر کے مختلف کالجز میں گریڈ اٹھارہ سے انیس میں ترقی کے خواہشمند میل و فیمیل کے کیسز سیکرٹریٹ روانہ کر دیئے گئے ہیں ، سنارٹی نمبر 818 سے 965 ثک مردانہ سیکریٹریٹ پہنچ چکے ہیں اور سنیارٹی نمبر 368 سے 900 تک کے کیسز مکمل ہو کر ڈی پی آئی تک پہنچ چکے اور فائنل دستخط ہو رہے اور علی الصبح سیکرٹریٹ پہنچا دئیے جائینگے ، خواتین کے کیسز کیونکہ مسلسل میٹنگ میں ہیں لہذا ان کی میٹنگ ایک ہفتہ میں متوقع ہے ۔
اسسٹنٹ پروفیسرز زمانہ و مردانہ کی ترقیاں آج کل موضوع گفتگو ہیں ۔ چند روز قبل پی ایس بی کی ایک میٹنگ ہوئی ، اس ہنگامی طور پر بلائی گئی میٹنگ میں ایک خاتون جو دو جنوری 23 کو ریٹائر ہو رہیں تھیں ان کی خاطر 29 دسمبر 22 کو ہوئی ۔یہ اس لحاظ سے منفرد میتنگ تھی کہ 368 سے 860 تک کیسز تسلسل کے ساتھ مکمل نہیں تھے ۔
مذید پڑھیں : لاہور نے CSS کے امتحانات میں دیگر تمام شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا
اس لئے حکم دیا گیا کہ جتنے کیسز آئے ہوئے ہیں وہی لے آئیں ۔جس کی وجہ سے اس خاتون کے ساتھ باقی تین سو پندرہ خواتین کے کیسز بھی فائنل ہو گئے ہیں ۔ درمیان میں رہ جانے والوں کے لئے بیوروکریثک حل یہ نکالا گیا کہ میٹنگ کے تسلسل میں میٹنگ رکھی جائیں اور اس میں باقی کے دو سو بیس کیسز مکمل کر کے پیش کر دئیے جائیں ۔
وہ سب کیسز سنیارٹی نمبر 900 تک مکمل ہو جکے ہیں ۔ ڈی پی آئی کالجز ان پر دستخط ثبت کر رہے ہیں اور وہ صبح کانفییڈنشل سیکشن محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کو دے دئیے جائیں گے ۔ اس سے قبل سنیارٹی نمبر اٹھ سو اٹھارہ تا نو سو پینسٹھ تک مردانہ اسسٹنٹ پروفیسر کی ترقی کے کیسز وہاں پہنچائے جا چکے ہیں اور وہاں ان کی پروسیسنگ جاری ہے ۔

