اتوار, ستمبر 8, 2024
صفحہ اولتازہ ترینجناح اسپتال میں وارڈ 7 کی لائٹ کئی دن سے خراب مین...

جناح اسپتال میں وارڈ 7 کی لائٹ کئی دن سے خراب مین تار چوری زرائع

کراچی : تفصیلات کے مطابق انتہائی زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جناح اسپتال کے وارڈ 7 جو کہ جناح اسپتال کے ڈین مسرور کا وارڈ ہے اس میں گزشتہ کئی دنوں سے بجلی کا مسلہ درپیش ہے جس کی وجہ گزشتہ دنوں وارڈ کی چھت سے مین تار چوری ہونا بتایا جا رہا ہے ۔

بجلی کی عدم فراہمی سے مریضوں سمیت اسٹاف اپنے موبائل کی ٹارچ لائٹ سے کام چلا رہے ہیں ۔ جب کہ بجلی سہی کرنے والا عملہ روزانہ اپنی کاروائی کر کے چلا جاتا رہا ہے ۔ مگر فیمیل سائیڈ پر کبھی بجلی آتی ہے اور کبھی چلی جاتی ہے جبکہ میل سائیڈ میں بھی بجلی بند ہو گئی جس سے ڈاکٹرز نرسز اسٹاف سمیت مریض اور مریضوں کے اٹینڈنٹوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

مذید پڑھیں : وفاقی جامعہ اردو میں دسمبر کی مکمل تنخواہ ادا نہ ہو سکی

اس ہی وارڈ میں گزشتہ دنوں ایک فیمیل مریضہ کی مکمل فائل گم ہو گئی جس کا تاحال کچھ پتہ نہ چل سکا ۔ جب کہ مریضہ کے علاج معالجے میں رپورٹس اور فائل نہ ہونے سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور مریضہ کی حالت پہلے سے زیادہ بگڑ گئی ہے مریضہ کے اٹینڈنٹوں کو باہر سے ادویات لکھ کی دی جارہی ہیں۔

وارڈ 7 میں اندھیر نگری چوپٹ راج والی کیفیت ہے جبکہ گزشتہ دنوں ڈاکٹرز کالونی میں فلیٹ نمر 6 ای میں چوری کی واردات ہوئی چور تالا توڑ کر سامان لے اڑے ان دنوں غیر مطلقہ افراد کی بھی بھر مار ہے تدارک کون کرے گا ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین