ایجوکیشن نیوز : متحدہ عرب امارات کے ایمریٹس اسکولز اسٹیبلشمنٹ (ESE) نے اسکول کیلنڈر کی منظوری دے دی ہے ۔ جس کے تحت سرکاری اسکولوں کے طلباء کیلئے چھٹیوں کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔
ان چھٹیوں میں جس میں 21 دن کی موسم بہار اور عید الفطر اور عیدالاضحی کے لیے 4 چار روز شامل ہیں ۔
دوسرے سمسٹر کے اختتام پر موسم بہار کا وقفہ 27 مارچ سے 16 اپریل 2023 تک ہو گا۔ تاہم اساتذہ کے لیے موسم بہار کا وقفہ 1 سے 16 اپریل تک ہو گا ۔
موسم بہار کی تعطیلات صرف ان اسکولوں پر لاگو ہوتی ہیں جو متحدہ عرب امارات کی وزارت تعلیم (MoE) کے نصاب کی پیروی کرتے ہیں ۔ دیگر اسکول، غیر ملکی نصاب کی پیروی کرتے ہوئے اپنے موسم بہار کے وقفوں کا اعلان خود کرتی ہیں ۔
مذید پڑھیں : لاہور نے CSS کے امتحانات میں دیگر تمام شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا
اس کے علاوہ MoE کے سالانہ اسکول کیلنڈر میں تمام اسکولوں کے لیئے چھٹیوں کا دورانیہ پورے تعلیمی سال میں 8.2 ہفتوں سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے ۔ قطع نظر اس کے کہ نصاب کی پیروی کی جا رہی ہو ۔